فنڈامینٹل انالسز : اہمیت و افادیت
مان لیں کہ بطورکرپٹو ٹریڈرآپ کسی آلٹ کوائن کے بارے میں یہ خیال کرتے ہیں کہ یہ کچھ عرصے میں بہت منافع دے سکتا ہے اورآپ چاہتے ہیں کہ ا س سے فائدہ اٹھائیں تو آپ یہ فیصلہ کیسے کریں گے کہ آپ کو اس کوائن میں اپنا پیسہ لگانا چاہیے یا نہیں؟اس کوایک فرضی مثال سے سمجھتے ہیں۔کسی شاپنگ مال میں آپ کو ایک دکان پرکھڑے ہیں جہاں دکاندار کوئی نیا لش پش قسم کا کوئی گیجٹ فروخت کررہا ہے۔آپ دیکھتے ہیں کہ دکاندار اس گیجٹ سے متعلق بڑی بڑی باتیں کر رہا ہے کہ اس سے آپ کیا کیا کرسکتے ہیں ، مگر دوسری طرف آپ بھی شش وپنج میں ہیں کیونکہ عموما ایسے موقع پر بہت زیادہ دھوکہ اور فراڈ ہوتا ہے اورجو چیز اس وقت آپ کے دل کو چھو لیتی ہے وہ خرید کر بعد میں دیکھی جائے تو کسی کام کی نہیں ہوتی۔ اس لئے آپ دکاندار کی باتوں اور چیز کی چمک دمک پر اندھا اعتماد نہیں کرتے ہیں بلکہ اپنی طرف سے بھی تحقیق کی کوشش کرتے ہیں ۔ بلکل ایسا ہی کرپٹو مارکیٹ میں بھی ہوتا ہے جہاں روز کوئی نیا پراجیکٹ ، نیا کوائن یا کوئی ٹوکن لانچ ہورہا ہوتا ہے اور اپنے پراجیکٹ سے متعلق بڑی بڑی باتیں بتا کر لوگوں کو بڑے منافع کے خوشنما خواب دکھا کر انویسٹمنٹ کی طرف لاتے ہیں ۔اسی دھوکے اور فراڈ سے بچنے کیلئے یہ لازمی ہوتا ہے کہ کسی بھی پراجیکٹ میں انویسٹمنٹ سے پہلے اس کا فنڈامیٹل انالسز لازمی کیا جائے۔ بلاک چین اور فنڈامینٹل انالسز کی ضرورت کرپٹو مارکیٹ میں، فنڈا مینٹل انالسز آپ کیلئے کسی معتمد گائیڈ کی طرح بن جاتا ہے ۔ اسی کی مدد سے آپ مختلف کوائنز اور ٹوکنز میں سے اپنے مقصودی کوائنز چن سکتے ہیں جو اصلی میں منافع بخش ہوں ۔ اس بلاگ میں ہم فنڈامینٹل انالسز کی اہمیت پرغور کرتے ہیں اور عملی دنیا اور بلاک چین سے اس کی مثالوں کی مدد سے اس کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں ۔ بلاک چین ایکسپلورر اور ایڈریسس کی تعداد ایک بلاک چین ایکسپلوررکسی بھی پراجیکٹ کی تمام ٹرانزیکشنز ہسٹری کی کسی کھلی کتاب کی مانند ہوتا ہے جو آپ کے سامنے اس پراجیکٹ کی شفافیت اور اکاؤنٹیبلٹی دکھاتا ہے۔ ایکٹیو ایڈریسس کی مجموعی تعداد کا جائزہ لے کر ہم یہ بتا سکتے ہیں اس کوائن کو لوگ کس حد تک اپنا رہے ہیں اور اس میں اپنا پیسہ لگا رہے ہیں ۔ کسی بھی پراجیکٹ کے جتنے زیادہ ایڈریس ہونگے یہ ا س قدر اس کے زیادہ استعمال اور لوگوں کی اس میں اسی قدر زیادہ دلچسپی کی علامت ہوگی۔ عملی مثال : کسی بھی مشہور کار ماڈل کو لے لیجئے ۔ اس کی اس مقبولیت کے پیچھے اس کا ر کو اپنانے والے لاتعداد لوگ اوراس کو خریدنے کیلئے لگائے پیسے کی ٹرانزیکشنز کا لمبا چوڑا حساب ہوگا جو اس بات کی دلیل ہوگی کہ یہ کار قابل بھروسہ ہے اوراسی وجہ سے اس قدر بڑی تعداد لوگوں کی اس کو استعمال میں لارہی ہے ۔ بلاک چین کی مثال: بٹ کوائن کے بلاک چین ایکسپلورر کو اگر آپ کھولیں تو آپ کو لاکھوں ایڈریسس نظر آئیں گے جواس بات کا ثبوت ہیں کہ بٹ کوائن کس قدر وسیع پیمانے پر استعمال ہورہا ہے اور کتنا مقبول ہے ۔ یہی شفافیت ہے جو انویسٹرز کو کسی نیٹ ورک کی سرگرمی اور اعتماد کی سطح کو سمجھنے میں مدد کرتی ہے۔ بلاک چین کے ویلیڈیٹرز کسی بھی بلاک چین کی سیکورٹی اور سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے ویلیڈیٹرز بہت اہم ہوتے ہیں۔کسی پرو جیکٹ کے مضبوط ویلیڈیٹرز جیسے Ethereum کو لے لیجئے، یہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ یہ نیٹ ورک نہ صرف محفوظ ہے بلکہ اس پر ہونے والی ٹرانزیکشنز بھی درست ہیں ۔ عملی مثال : کسی گاڑی کو سرٹیفائیڈ مکینکس باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں تو اس سے یہ بات یقینی ہوجاتی ہے کہ یہ گاڑی بغیر کوئی مسئلہ پیش آئےچلتی رہے گی ، ایسے ہی ویلیڈیٹرز بلاک چین نیٹ ورک کی صحت کو برقرار رکھتے ہیں۔ بلاک چین کی مثال: Ethereum کے نیٹ ورک کو بہت سارے متنوع ویلیڈیٹرز کا ایک گروپ مینٹین کرتا ہے جواس کی سیکورٹی اور ریلائبلٹی میں اضافہ کردیتا ہے ۔ پروجیکٹ/بلاک چین کا بنیادی تصور کسی بلاک چین پروجیکٹ کے پیچھے بنیادی تصور کو سمجھنا یہ انویسٹرز کو یہ دیکھنے میں مدد کرتا ہے کہ آیا یہ عملی دنیا کے کسی مسئلے کا حل پیش کرتا ہے یا یہ بس صرف ایک ہائپ بنا کر اس کو اچھالا جارہا ہے ۔ جیسے Cardano کا پروجیکٹ سیکورٹی اور اسکیل ایبلٹی پر فوکس کرتا ہے اور یہ چیز اس کے کوائن کو حقیقی ویلیو دیتی ہے ۔ عملی مثال: کوئی ایسی کا اپنی سیکورٹی فیچرزاورایندھن کی بچت کے حوالے سے مشہور ہو جیسے کہ Volvo تو یہ اس کے شئیرز میں انویسٹ کرنے والوں کیلئے ایک وجہ ہوگی کہ جس کی خاطر وہ اس کے میں اپنا پیسہ لگائیں کیونکہ یہ لوگوں کو درپیش ایک مخصوص ضرورت کو پورا کرتی ہے۔اسی طرح اس کو خریدنے والوں کیلئےبھی یہی وجہ ہوگی اور وہ اس کی انہی خصوصیات کی وجہ اس کو ترجیح دیں گے اور یہ چیز اس کار کی ویلیو میں اضافہ کرے گی ۔ بلاک چین کی مثال: Cardano کا مقصد ایک سیکیوراوراسکیل ایبل بلاک چین پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جو بٹ کوائن اور Ethereum جیسے پرانے بلاک چینز کو درپیش ایک اہم مسئلہ یعنی ایک ہی وقت میں سیکورٹی اوراسکیل ایبلٹی کو حل کرتا ہے۔ یہ خاصیت Cardano کو ویلیو دیتی ہے۔ مقابلہ اور دوسروں سے فرق ایک مارکیٹ میں کسی پروجیکٹ کے منفرد سیلنگ پوائنٹس اور کیسے یہ باقیوں کے مقابلے میں ممتاز ہے یہ جاننا بہت ضروری ہے ۔ کوئی بھی حقیقی پروجیکٹ آپ کو لازمی طور پر یہ دکھا دے گا کہ کیسے وہ باقیوں سے الگ ہے اور کون سے وہ فوائد ہیں جن میں باقیوں سے بہتر اور آگے ہے۔ عملی مثال: مثلا کوئی شخص گاڑی الیکٹرک کار خریدنا چاہتا ہے تو اس میں Tesla اپنی منفرد خصوصیات جیسے آٹو پائلٹ اور سپرچارجنگ نیٹ ورک کی وجہ سے باقیوں سے منفرد