خبریں کرپٹو مارکیٹ کو کیسے متاثر کرتی ہیں؟
کرپٹو مارکیٹ پر خبروں کا اثر: ایک جائزہ اگرہم کرپٹو کرنسی مارکیٹ کو کسی وسیع وعریض سمندرکی طرح مان لیں جہاں انویسٹرز کسی سرفرز کی مانند اس کی اچانک اتارچڑھاؤ والی لہروں پر سرفنگ کررہے ہوں تو یہاں خبریں کسی ہوا کا کام دیں گی۔ جو کبھی نرم جھونکوں کی صورت میں ہوتی ہیں تو کبھی تیز طوفانی جھکڑ ہوتے ہیں۔ یہی ہوا ان لہروں کی شدت اور ان کے سائزمیں کمی بیشی کا باعث ہوتی ہے ۔ کرپٹو میں مارکیٹ میں خبریں بھی یہی کرتی ہیں اورہمہ وقت مارکیٹ میں اتھل پتھل کا باعث بنتی ہیں ۔ کرپٹو مارکیٹ میں قیمتیں منٹوں میں تیزی کے ساتھ اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی ہے اور بہت زیادہ اوپر جاسکتی ہیں یا نیچے گر سکتی ہیں اس لئے کسی خبر کا اس مارکیٹ پر کیا اثر ہوسکتا ہے اس کو جاننا کرپٹو ٹریڈرز کیلئے نہایت لازمی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم اس بات کا جائزہ لیں گے کہ کرپٹو مارکیٹ پر خبریں کیسے اثر انداز ہوسکتی ہیں اور تاریخی حوالے سے ہم پانچ بڑے واقعات کو لے ان کی خبروں کا کرپٹو مارکیٹ میں قیمتوں پراثرکا تجزیہ کریں گے۔ ہم “سیل دی نیوز” کے رجحان کو بھی سمجھیں گے، جس میں بڑے انویسٹرز یاوہیلز، مارکیٹ کے ہائپ کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ خبریں : دو دھاری تلوار اگردیکھا جائے توخبریں کرپٹو مارکیٹ کے لیے کسی دو دھاری تلوارکی مانند ہوسکتی ہیں۔ اگرخبرمثبت ہو جیسے مثلا شرح سود میں کمی تو یہ مارکیٹ پرانویسٹرز کا اعتماد بڑھانےمیں مدد دیتی ہے جس سے قیمتوں میں اضافہ ہونے لگتا ہے جبکہ منفی خبروں کی وجہ سے لوگ گھبرا کر پینک سیلنگ کرنے لگتے ہیں اور قیمتیں یک دم تیزی کے ساتھ نیچے گرنے لگ سکتی ہیں۔آج کے ڈیجیٹل دورمیں معلومات بہت تیزی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوسکتی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ کرپٹو مارکیٹ خبروں کے معاملے میں حددرجہ حساس ہے اور کسی بھی مثبت یا منفی خبر کے لئے مارکیٹ کی قیمتیں فوراً سے ری ایکشن دے سکتی ہیں۔ ذیل میں ہم ایسے ہی کچھ واقعات اور خبروں کا تجزیہ کریں گے ۔ کیس اسٹڈی1: ٹیسلا کی بٹ کوائن میں سرمایہ کاری 8 فروری 2021 کو، ٹیسلا نے اعلان کیا کہ اس نے 1.5 بلین ڈالر مالیت کے بٹ کوائن خریدے ہیں اوران کا ارادہ ہے کہ وہ اپنی الیکٹرک گاڑیوں کی پیمنٹس کے طور پر بٹ کوائن کو قبول کریں گے۔ یہ صرف ایک خبر ہی نہیں تھی بلکہ اس نے گویا اس بات کی توثیق کردی تھی کہ بٹ کوائن قانونی حیثیت رکھ سکتا ہے اورمین اسٹریم میں ایک فائنانشل ایسٹ کے طور پر جگہ بنا نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس اعلان کے بعد، بٹ کوائن کی قیمت تقریباً $38,000 سے بڑھ کر ایک دن میں تقریباً $46,700 کی تک پہنچ گئی۔ یہ ایک دن میں $8,000 کا اضافہ تھا۔ اگلے چند دنوں میں بٹ کوائن $58,000 تک پہنچ گیا۔ قیمت پر اثر: اعلان سے پہلےبٹ کوائن کی قیمت : تقریباً $38,000 اعلان کے بعد بٹ کوائن کی قیمت : تقریباً $58,000 اس خبرکی وجہ سے بہت بڑے پیمانے پر ریٹیل اورانسٹی ٹیوشنل سطح پربٹ کوائن میں انویسٹمنٹ میں اضافہ ہوا اوراس کی وجہ سے بٹ کوائن کی طلب میں بہت اضافہ ہوا جو نتیجتاً اس کی قیمت میں اضافے کا باعث بنا۔ تاہم، اس اضافے کے ساتھ ساتھ بٹ کوائن کی ولاٹائلٹی بھی بہت بڑھ گئی کیونکہ ٹریڈرز نے اس کی مستقبل میں قیمت کی موومنٹ پر قیاس آرائی کرنا شروع کردی تھی۔ ٹیسلا کی انویسٹمنٹ کی خبر کا امپیکٹ کیس اسٹڈی 2: چین کی کرپٹو کرنسیز پرکریک ڈاؤن مئی 2021 میں،چین نے کرپٹو کرنسی کی مائننگ اور ٹریڈنگ پر سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کیا۔ اس خبر نے مارکیٹ میں ہلچل مچا دی، جس کے نتیجے میں بڑی پیمانے پر لوگوں نے کرپٹو کرنسی فروخت کرنی شروع کردی اور بٹ کوائن کی قیمت، جو تقریباً $55,000 کے آس پاس تھی، چند ہفتوں کے اندر اندر $30,000 سے نیچے گر گئی۔ قیمتوں پراثرات: اعلان سے پہلے: تقریباً $55,000 اعلان کے بعد: تقریباً $30,000 چین کے اس اعلان کے کرپٹو مارکیٹ اتنے بڑے منفی اثر ننے اس بات کو واضح کردیا کہ ریگولیٹری کی خبروں کا کرپٹو مارکیٹ پرکتنا گہرا اثر ہو سکتا ہے۔ پھرکریک ڈاؤن کے خوف کی وجہ سے چین سے مائنرز کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی اور یہ چیزبھی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا سبب بنی۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق چین نے کبھی بھی مکمل طورپر کرپٹو کرنسیز پر پابندی نہیں لگائی اوراسی وجہ سے بائنانس پر چینی ٹریڈنگ کا والیوم $90 بلین سے تجاوز کر رہا ہے۔ کیس اسٹڈی 3:ایل سلواڈور کا بٹ کوائن کو قانونی حیثیت دینا 9 جون 2021 کو، ایل سلواڈور بٹ کوائن کو قانونی حیثیت دینے والا پہلا ملک بن گیا۔ اس تاریخی فیصلے کو بٹ کوائن کی اڈاپشن کے لیے ایک اہم سنگ میل کے طور پر مانا گیا۔ اس خبر نے ابتدائی طور پر بٹ کوائن کی قیمت کو تقریباً $33,500 سے بڑھا کر $41,000 سے تجاوز کر دیا۔ تاہم، عملی نفاذ میں درپیش چیلنجز اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی طرف سے شکوک و شبہات کی وجہ سے قیمت میں جلد ہی کمی واقع ہوگئی۔ قیمتوں پراثرات: اعلان سے پہلے: تقریباً $33,500 ابتدائی اضافے کے بعد: تقریباً $41,000 چیلنجزسامنے آنے کے بعد: تقریباً $28,000 اس کیس سٹڈی سے ہمیں معلوم ہو رہا ہے کہ کیسے مثبت خبریں کرپٹؤ کی قیمت میں اضافہ کرسکتی ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا کہ مثبت خبر کے بعد پیدا ہونے والے چیلنجزاورغیر یقینی صورت حال ابتدائی ہائپ کو ٹھنڈا کرسکتی ہے ۔ ایک اوراہم بات یہ ہے کہ جب ایل سلواڈور نے ستمبر 2021 میں پہلی بار 200 بٹ کوائن خریدے، تو آئی ایم ایف کا ردعمل سخت تھا، جس کے باعث قیمت ایک گھنٹے کے اندر تیزی سے گر گئی۔ تقریباً $43,000 تک قیمت گرچکی تھی کہ صدر نایب بوکیلے نے اعلان کیا کہ انہوں نے اضافی 200 بٹ کوائن رعایتی قیمت پر خریدے ہیں۔ اس کے بعد تیزی سے گرتی قیمت کو بریک لگا۔ معلوم یوں ہوتا ہے کہ ایل سلواڈور کی ڈالر