ایکسچینجز:کرپٹوکرنسی ٹریڈنگ کے لیے ایک بنیادی گائیڈ
کرپٹوکرنسی میں دو قسم کی ایکسچینجز کام کرتی ہیں: سنٹرلائزڈ اور ڈی سنٹرلائزڈ ایکسچینجز۔اس کواگرمثال سے سمجھنا ہو توآپ ایک شہرمیں منظم سپراسٹوراور کھلی منڈی کا تصورکریں ۔سپراسٹور کو نہایت منظم طریقے سے گروپ منیجرزکے تحت چلایا جا رہا ہو جبکہ منڈی میں لوگ اپنے طور پرآزادانہ چیزوں کا لین دین کریں۔ سنٹرلائزڈ ایکسچینجز کو آپ اس منظم سپراسٹورکی طرح سمجھ لیں جبکہ ڈی سنٹرلائزڈ ایکسچینجز کو آپ ان آزادانہ لین دین کی منڈیوں کی طرح سمجھ سکتے ہیں ۔ سنٹرلائزڈ ایکسچینجز: منظم اسٹورز سنٹرلائزڈ ایکسچینجز (CEX) بڑے، منظم اسٹورزکی طرح ہیں۔ اس اسٹور میں، منیجرز کی ٹیم ہر چیز کی نگرانی کرتی ہے۔ یہی لوگ اصول و ضوابط اور قوانین بناتے ہیں، ایکسچینج اور اس پر موجود لوگوں کے پیسے کی سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہیں اور آپ کو اپنی ضرورت کی چیزیں تلاش کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ جب آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں، تو آپ اپن رقم اسٹور کو دیتے ہیں اوروہ آپ کے لیےٹریڈنگ کا ماحول مہیا کرتے ہیں ۔ سنٹرلائزڈ ایکسچینجزکے کام کا طریقہ کار: اکاؤنٹ بنانا : جیسے آپ بڑے اسٹورز کی ممبرشپ لیتے ہیں ویسے ہی آپ سنٹرلائزڈ ایکسچینجزجیسے Binance, OKex, Kucoin, Bitget, Bybit اور MEXC وغیرہ پر اکاؤنٹ بناتے ہیں۔ فنڈز جمع کرنا:ان ایکسچینجزپر ٹریڈنگ کیلئے آپ اپنا پیسہ یا کرپٹوکرنسی ایکسچینج کے والٹ یا اکاؤنٹ میں جمع کراتے ہیں۔ ٹریڈنگ:یہ ایکسچینجز ٹریڈرز کو یہ سہولت فراہم کرتے ہیں کہ وہ خریداروں اور بیچنے والوں کوملا دیں۔ جو کوئی کچھ خریدنا چاہتا ہے تو یہ اس کیلئے کوئی فروخت کرنے والا تلاش کرکے دیتے ہیں جبکہ فروخت کرنے والے کیلئے خریدنے والوں کو تلاش کرتے ہیں یوں ٹریڈ مکمل ہوجاتی ہے۔ فنڈزکی واپس منتقلی: جب آپ ٹریڈنگ مکمل کر لیتے ہیں، توآپ اپنے فنڈز کوواپس اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرسکتے ہیں۔ فوائد: یوزر فرینڈلی :سنٹرلائزڈ ایکسچینجز کو استعمال کرنا اوران پر ٹریڈنگ کرنا نہایت آسان ہوتا ہے ۔ ان کی ایپس اورویب سائٹس کا انٹر فیس بہت کلئیراورآسانی سے سمجھ آنے والا ہوتا ہے جس کے ساتھ ساتھ یہ کسٹمر سپورٹ فراہم کرتے ہیں اورٹرانزیکشنز میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ سیکیورٹی اور اعتماد : یہ ایکسچینجز اپنے یوزرز کے فنڈز کی سیکیورٹی کا بہت خیال رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں بہت زیادہ پیسہ خرچ کرتے ہیں اس کے علاوہ کسی گڑبڑ کی صورت میں انشورنس بھی دیتے ہیں۔ لیکویڈیٹی : ان پلیٹ فارمز پر عموماً بہت بڑی تعداد میں لوگ ٹریڈنگ کرتے ہیں، جس سے خریدنے یا بیچنے کے عمل آسانی ہوتی ہے اوربہت جلدی اور آسانی سے یہ عمل مکمل ہوسکتا ہے۔ نقصانات: کنٹرول: یہاں آپ کے فنڈز چونکہ ایکسچینج کے پاس ہوتے ہیں تو آپ کو ان پرمکمل کنٹرول حاصل نہیں ہوتا بلکہ آپ ان کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں ۔ پرائیویسی :عموما ایسے پلیٹ فارمز پر تب تک ٹریڈنگ کی اجازت نہیں ملتی جب تک آپ یہاں خود کو رجسٹرڈ نہ کریں جس کیلئے آپ کو اپنی ذاتی معلومات ان کو فراہم کرنی ہوتی ہیں۔ ہیکنگ کا خطرہ : اگرچہ سنٹرلائزڈ ایکسچینجز بہت مضبوط سیکورٹی کا سسٹم قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ یوزرز کے فنڈ کسی بھی طرح ہیک نہ ہوں مگر اس کے باوجود بھی کئی دفعہ ہیکرز ان میں نقب لگانےمیں کامیاب ہو ہی جاتے ہیں ڈی سنٹرلائزڈ ایکسچینجز: کھلی منڈیاں ڈی سنٹرلائزڈ ایکسچینجز(DEX) کھلی منڈیوں کی طرح ہیں جہاں لوگ براہ راست ایک دوسرے کے ساتھ لین دین اور تجارت کرسکتے ہیں ۔ یہاں کوئی انتظام سنبھالنے والا اورمڈل مین نہیں ہوتا۔ یہاں سب کچھ خود آپ نے ہی سنبھالنا ہوتا ہے۔ ڈی سنٹرلائزڈ ایکسچینجز کی کچھ مثالیں Uniswap, 1inch اور Pancakeswap ہیں۔ ڈی سنٹرلائزڈ ایکسچینجز کے کام کا طریقہ کار: کسی قسم کا اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں : ڈی سنٹرلائزڈ ایکسچینجزپرآپ کو اکاؤنٹ نہیں بنانا پڑتا ہے۔ آپکو یہاں بس صرف ایک ڈیجیٹل والٹ کی ضرورت ہوتی ہے جہاں آپ اپنی کرپٹوکرنسی کو محفوظ کرتے ہیں، جیسے WalletاورExodus وغیرہ۔ ڈائرکٹ ٹریڈنگ : ڈی سنٹرلائزڈ ایکسچینجز میں آپ براہ راست دوسرے لوگوں کے ساتھ ٹریڈنگ کرتے ہیں۔اس کے پیچھے اسمارٹ کنٹریکٹس کا استعمال ہوتا ہے جو کہ بلاک چین میں کوڈ کیے گئے خودکار ایگریمنٹس ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں ٹریڈزخود بخود اورمحفوظ طریقے سے مکمل ہوتی جاتی ہیں۔ کنٹرول: ڈی سنٹرلائزڈ ایکسچینجز میں آپ کے فنڈ کسی ایکسچینج کے بجائے آپ کے اپنے ڈیجیٹل والٹ میں ہی رکھے ہوتے ہیں جس کا مکمل کنٹرول آپ کے پاس ہی ہوتا ہے اورجب تک آپ اس فنڈ کو کسی ٹریڈ میں لگانے کا فیصلہ نہ کریں تب تک کسی اور کوان کا کنٹرول حاصل نہیں ہوتا ۔ فوائد: فنڈز کا کنٹرول: ڈی سنٹرلائزڈ ایکسچینجز کا سب سے بڑا فائدہ اپنے فنڈز کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں ہونا ہے اور آپ کو اپنے فنڈز کہیں رکھنے یا ٹریڈنگ کیلئے کسی تیسرے فریق پر بھروسہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ذاتی معلومات کی پرائیویسی :چونکہ یہاں فنڈ آپ کے کنٹرول میں ہوتا ہے اور ٹریڈ کسی تھرڈ پارٹی کے بجائے براہ راست دوسرے لوگوں سے کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو ٹریڈ کرنے کے لیے ذاتی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ فنڈز کی سیکیورٹی:چونکہ یہاں آپ کے فنڈز کسی ایک سنٹرلائزڈ سرور پر نہیں رکھے ہوتے اس لئے ان پر بڑے سکیل پرکئے گئے ہیکنگ کے حملوں کی طرف سے خطرہ نہیں ہوتا ہے۔ نقصانات: پیچیدگی: ڈی سنٹرلائزڈ ایکسچینجز کو استعمال کرنا کافی مشکل ثابت ہوسکتا ہے خاص کرجو لو گ ٹریڈنگ کی دنیا میں نوارد ہیں ان کیلئے۔ لیکویڈیٹی کے مسائل: یہاں مشکل ہونے کی وجہ سے چونکہ اتنے زیادہ لوگ ٹریڈنگ نہیں کرتے تو لیکویڈٹی کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے بیچنے یا خریدنے کیلئے لگائے آرڈرز کو پورا ہونے میں مشکل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ کسٹمر سپورٹ کا نہ ہونا: ڈی سنٹرلائزڈ ایکسچینجزپراگرآپ سے کچھ گڑبڑ ہوتی ہے یا غلطی ہوجاتی ہے تو وہاں کسی قسم کی کوئی کسٹمرسروس مدد کے لیے موجود نہیں ہوتی۔ بلاک چین کا تعلق: ڈی سنٹرلائزڈ ایکسچینجزپرآپ صرف مخصوص بلاک چینزپرٹریڈ کرسکتے ہیں۔اگرکوئی ٹوکن Ethereum کی چین پرہے تو آپ اسے براہ راست BTC میں تبدیل نہیں کرسکتے کیونکہ دونوں کا بلاک چین جو الگ ہے۔ خلاصہ:اپنی مارکیٹ پلیس کا انتخاب سنٹرلائزڈ اورڈی سنٹرلائزڈ ایکسچینجزدونوں کے اپنے فائدے