بلاک چین ایکسپلورر اور جینسس بلاک: بٹ کوائن کی پیدائش
بلاک چین ایکسپلوررکیا ہے؟ کرپٹوکی دنیا میں بلاک چین ایکسپلوررکا لفظ بہت سننےکوملے گا۔آیئے جانتے ہیں کہ بلاک چین ایکسپلوررکیا ہوتا ہے؟ فرض کریں کہ آپ ایک بہت مصروف مارکیٹ میں ہیں جہاں لوگوں کا سارا لین دین اورٹرانزیکشنزبینک یاکسی اورسینٹرل اتھارٹی کی مددکےبغیرہی انجام پارہی ہیں اوربینک یا کسی ادارے کے بجائے ایک شفا ف اورباعتماد پبلک لیجران سب ٹرانزیکشنزکا ریکارڈ رکھ رہا ہے۔ ٹھیک یہی کام بٹ کوائن اوراس کے پیچھے موجود ٹیکنالوجی بلاک چین کرتی ہے ۔ آج کے بلاگ میں ہم سمجھتے ہیں کہ بٹ کوائن کا بلاک چین ایکسپلوررکیا ہوتا ہے،مانئنگ پولزکیا ہیں، پبلک اورپرائیوٹ کِیزکیا ہوتی ہیں اورجینسس بلاک کیا ہے؟ بٹ کوائن کا بلاک چین ایکسپلورر:بٹ کوائن کی دنیا کا گیٹ وے بٹ کوائن بلاک چین ایکسپلورربٹ کوائن نیٹ ورک کے لیے ایک طاقتورسرچ انجن کی طرح ہے۔ یہ یوزرزکوبلاک چین پرہوئی ایک ایک ٹرانزیکشن جوکسی نے کبھی بھی کی ہوں، بٹ کوائن کے ہرہروالٹ ایڈریس میں کتنا بیلنس موجود ہے اوراس کےعلاوہ بہت کچھ بتاتا ہے۔ یہ کسی ہائی ٹیک لائبریری کیٹلاگ سے کم نہیں ہے جہاں کسی بھی وقت کی گئی ہرایک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ دیکھا جاسکتا ہے۔ بلاک چین ایکسپلوررپرآپ کیا کیا کرسکتے ہیں؟ ٹرانزیکشنزٹریکنگ: یعنی اس پریہ چیک کرسکتے ہیں کہ آپ کی طرف سے کی گئی بٹ کوائن کی ٹرانزیکشن کنفرم ہوچکی ہے یانہیں؟ بیلنس چیک:اس پرآپ کسی بھی بٹ کوائن کےوالٹ ایڈریس کوچیک کرسکتے ہیں کہ اس میں کتنے بٹ کوائن موجود ہیں۔ بلاکس کی ایکسپلوریشن: یعنی اس پرآپ پوری چین کےایک ایک بلاک کی انفرادی تفصیلات کو دیکھ سکتے ہیں۔ یہ شفافیت بٹ کوائن کا سب سے مضبوط پہلو ہے کہ کوئی بھی نیٹ ورک کی ٹرانزیکشنزکی کنفرمیشن میں حصہ لے سکتا ہےاورنیٹ ورک کے بٹ کوائن کی نقل وحرکت کو ٹریک کرسکتا ہے۔ پبلک اورپرائیوٹ کِیز:بٹ کوائن کی سیکورٹی کی بنیاد بٹ کوائن نیٹ ورک میں سیکیورٹی انتہائی اہمیت رکھتی ہے اوراس لئے اس میں پبلک اورپرائیوٹ کِیزکا تصوررکھا گیا ہے ۔ پبلک کِی(ایڈریس): جب آپ ایک بٹ کوائن والٹ بناتے ہیں تویہ ایک پبلک کِی بناتا ہے جس کا ایک ہیش ہوتا ہے جس سےایک بٹ کوائن کا ایڈریس وجود میں آتا ہے۔ پبلک کِی آپ کے ای مَیل ایڈریس کی طرح ہوتی ہے جس آپ کو دوسروں کے ساتھ شئیرکرسکتے ہیں اوراس پرآپ کے والٹ میں بٹ کوائن بھیجے جاسکتے ہیں۔ پرائیوٹ کِی(ایڈریس) پرائیوٹ کِی(ایڈریس)کے ذریعے آپ کو اپنےوالٹ میں موجود بٹ کوائنزتک رسائی ملتی ہےاوراکاؤنٹ سے ٹرانزیکشن کا اختیارملتا ہے۔ یہ گویا آپ کے ای مَیل کے پاسورڈ کی طرح ہی ہے۔ اس لئے پرائیوٹ کِی کوانتہائی خفیہ اورمحفوظ رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اگرکسی نے اس تک رسائی پالی توآپ کے والٹ میں موجود بٹ کوائنزکا کنٹرول اس کے ہاتھ جاسکتا ہے۔ اس کوایک مَیل باکس کی طرح فرض کرلیں توپبلک کِی وہ ایڈریس ہے جہاں لوگ مَیل(بٹ کوائن)بھیجتے ہیں اورپرائیوٹ کِی اس چابی کی طرح ہے جومَیل باکس کو کھولنےاورمَیل کونکالنے کیلئےاستعمال ہوگی۔ کسی بھی بٹ کوائن کوبحفاظت چلانے کیلئےیہ دونوں نہایت اہمیت رکھتی ہیں۔ مائنرزاورمائننگ پولز:بٹ کوائن نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی بٹ کوائن مائننگ وہ عمل ہے جس کے ذریعے نئے بٹ کوائنزوجود میں آتے ہیں اورپھرٹرانزیکشنزکی تصدیق کےبعد بلاک چین میں شامل کئے جاتے ہیں۔ یہ ساراعمل مائنرزسرانجام دیتے ہیں جس کیلئے وہ انتہائی طاقتورقسم کے کمپیوٹر سسٹم کے ذریعے پیچیدہ ریاضی کے مسائل(پزلز) کوحل کرتے ہیں۔ جوبھی مائنرایک مسئلے (پزل)کوحل کرتا ہے تووہ بلاک چین میں ایک نیا بلاک شامل کرتا ہےجس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے نئے بٹ کوائن اسی مائنرکوبطورریوارڈ ملتے ہیں۔ مائننگ پولز اکیلے اورانفرادی طورپرمائننگ کرنا بے انتہا شکل ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس کے لئے بہت زیادہ کمپیوٹیشنل پاورکی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے مائننگ پولز شروع کئے گئے۔ مائننگ پولزدراصل مائنرزکے گروپس ہوتے ہیں جومل کراپنے کمپیوٹیشنل وسائل کویکجا کرتے ہیں تاکہ بلاک شامل کرنے کیلئے درکارریاضیاتی مسئلے کوحل کرنے کےامکانات بڑھ جائیں۔ مائننگ پول میں جب ایک بلاک مائن کیا جاتا ہے تو ریوارڈ میں ملنےوالے بٹ کوائنز پول ممبران کےدرمیان ان کی طرف سے فراہم کردہ کمپیوٹیشنل پاورکی بنیاد پرتقسیم کی جاتی ہیں ۔ یہ گویا کسی لاٹری پول کی طرح ہے کہ جہاں انفرادی طورپرتوآپ کے جیتنے کا امکان کم ہوگا مگردوسروں کے ساتھ اپنے وسائل کوشریک کرکےایک پول بنا کرآپ اپنے جیتنےکا چانس بڑھا سکتے ہیں اورجیتنے کے بعد ملنے والے ریوارڈ کو تقسیم کرسکتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکرہے کہ بٹ کوائن مائننگ بلکل ہی کسی اصلی لاٹری کی طرح نہیں ہوتی بلکہ یہاں پول میں موجود تمام مائننگ رگزکام کرتی ہیں۔ جینسس بلاک:بٹ کوائن کا نقطہ آغاز جینسس بلاک، جسے بلاک0 یا بلاک1 بھی کہا جاتا ہے، بٹ کوائن بلاک چین میں مائن کیا جانے والا سب سے پہلا بلاک ہے۔ اسے بٹ کوائن کے پراسراربانی، ستوشی ناکاموٹونے3 جنوری2009کومائن کیا تھا۔ بٹ کے جینسس بلاک کی اہمیت: تاریخی اہمیت: جینسس بلاک بٹ کوائن کی بلاک چین اورڈی سینٹرلائزڈیجیٹل کرنسی کا نقطہ آغاز ہے۔اس کی تاریخی اہمیت اس لئے ہے کہ یہ اس نئے مالیاتی دورکےآغازکی نوید سناتا ہے جوکسی سینٹرلائزڈ کنٹرول اورروایتی بینکنگ کے نظام سےآزاد ہے۔ ہارڈ کوڈڈ بٹ کوائن کے باقی سارے بلاکس میں پچھلے بلاک کا ریفرنس ہوتا ہے سوائے جینسس بلاک کے کیونکہ اس سے پہلے کوئی بلاک تھا ہی نہیں۔اس لئے اس بلاک کوبٹ کوائن کے سافٹ وئیرمیں ہارڈکوڈ کیا گیا ہے۔ ناقابل خرچ ریوارڈ ریوارڈ جنسیس بلاک کی مائننگ کے نتیجے میں بطورریوارڈ جو50 بٹ کوائن ملے تھے وہ خرچ نہیں کئے جاسکتے ہیں جس سے اس بلاک کوایک قسم کی پراسراریت ملتی ہے۔ خفیہ پیغام جنیسس بلاک میں ایک مخفی پیغام بھی موجود ہے جواس جملے کی صورت میں ہے: (The Times 03/Jan/2009 Chancellor on brink of second bailout for banks) یہ دراصل ٹائمزاخبارکی ایک سرخی ہے اوراس بلاک کےاندریہ کسی ٹائم اسٹیمپ کے طورپرکام کرتی ہےکہ یہ بلاک اسی تاریخ کو ہی وجود میں آیا تھا۔ اس پیغام میں بٹ کوائن کو بنانے کی وجہ کی طرف بھی اشارہ ہو رہا ہے کہ 2008 میں پیش آنے والے مالیاتی بحران میں بینکوں پرلوگوں کےانحصاراوردوسری طرف ان کےعدم استحکام کی وجہ سےان کا متبادل بٹ کوائن بن سکتا ہے۔ چھے دن کا وقفہ: ایک اوردلچسپ بات یہ ہے کہ جنیسس بلاک اوردوسرے