Layer 2 چینزکا جادو
بلاک چین کو تیزاورسستا بنانا فرض کریں آپ ایک ایسے شہر میں رہتے ہوں جہاں کی سڑکوں پربے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے ہمیشہ گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہو اور گاڑیاں رینگ رینگ کرآگے بڑھ رہی ہوں ۔ لوگ اپنے کاموں سے لیٹ ہو رہے ہوں اور ہر طرف اسی وجہ سے پریشانی کا عالم ہو۔ کیا یہ سب کچھ مایوس کن نہیں ہوگا؟اب ذرا تصور کریں کہ آپ ایسے شہر میں ہیں جہاں کی انتظامیہ ٹریفک جام کے مسئلے سے نپٹنے کیلئے سڑکوں کو مزید کھلا کرنے کے بجائے پل کی صورت میں شہر کے اوپر ایک ہائی سپیڈ ٹرین کا نیٹ ورک بنا دیں اوریہاں سے لوگ بغیر کسی رکاوٹ کا سامنا کئے انتہائی تیزی کے ساتھ ان ٹرینوں کے نیٹ ورک کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کررہے ہوں تو کیسا پرسکون اورآرام دہ محسوس ہوگا۔ ٹھیک یہی کام Layer 2 چینز بلاک چین نیٹ ورکس کے لیےکرتی ہے ۔ آئیے اس دلچسپ دنیا میں جھانکتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتی ہے۔ بلاک چین ٹریفک جام سب سے پہلے،اس مسئلے کو سمجھتے ہیں۔ بلاک چین ایک پبلک لیجر کی طرح ہوتاہے جہاں ہر ٹرانزیکشن ریکارڈ ہوتی ہے۔ سب سے مشہوربلاک چین بٹ کوائن کی ہے، جس کے علاوہ ایتھیریئم کی بلاک چین بھی بہت اہم ہے جو اسمارٹ کنٹریکٹس اورڈی سنٹرلائزڈ ایپلیکیشنز (dApps) کو فعال بناتی ہے۔ ان بلاک چینز پر ہر ٹرانزیکشن کو کئی طرف سے (مائنرز یا ویلیڈیٹرز) کے ذریعے تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ کام نہ صرف بہت زیادہ وقت لیتا ہے بلکہ اس پر بہت زیادہ وسائل بھی خرچ ہوتے ہیں ۔ اس کی مثال یوں سمجھیں کہ آپ ایک گروسری اسٹور میں سامان خریدیں اورجب پیسے دینے کی باری آئے تو وہاں کئی چیک آؤٹ لائنز کے بجائے صرف ایک ہی کیشئر ہو ۔اب چاہے آپ چیونگم کا پیک خرید رہے ہوں یا پورے کارٹ کی گروسری، ہر کسی کو ایک ہی لائن میں انتظار کرنا پڑے گا۔ یہ چیز سب کیلئے بہت زیادہ تاخیر کا باعث بنے گی اور خاص طور پر اگر آپ جلدی میں ہوں تو تاخیر آپ کیلئے بہت نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے ۔ یہی چیز بلاک چینز میں ہوتی ہے ۔ جیسے جب زیادہ لوگ ایتھیریئم کا استعمال کرتے ہیں تو اس سے نیٹ ورک پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، جس سے ٹرانزیکشنز سست ہونے لگتی ہیں اوران کی فیس مہنگی ہو جاتی ہیں۔
Layer 2 Chains Layer 2 چینز ویسے ہی کام کرتے ہیں جیسے شہر کے اوپر سے ٹریفک کو بائی پاس کرتاہائی اسپیڈ ٹرینوں کا نیٹ ورک ۔ یہ مین بلاک چین (Layer 1) کے اوپر چلتی ہیں اور بہت سی ٹرانزیکشنز کو مین نیٹ ورک کے باہر ہینڈل کرتی ہیں اور صرف ضرورت پڑنے پراس کے ساتھ انٹریکٹ کرتی ہیں۔ یہ نمایاں طور پر نیٹ ورک پرنہ صرف رش کو کم کرتی ہیں بلکہ ٹرانزیکشن کی لاگت کو بھی کم کرتی ہیں۔
Layer 2 Chains Layer 2 سلوشنز کی کئی اقسام ہیں، لیکن آج ہم ایک مخصوص قسم کی تفصیل بیان کریں گے جسے zk Rollups کہتے ہیں، جس کی ایک مقبول مثال zkSync ہے۔ zk Rollups کی تفصیل میں جانے سے قبل ہم Layer 2 سلوشنز کو مختصر طور پر دیکھتے ہیں۔
Layer 2 سلوشنز کی مختلف اقسام :
State Channels
اس کو یوں سمجھیں جیسے کسی بار میں کوئی ٹیب لگا ہوا ہو اور ہر دفعہ ایک ڈرنک آرڈر کر کے اس کیلئے الگ سے پیمنٹ کرنے کے بجائے اسی ٹیب کو کھول اپنا ڈرنک بھر لیا جائے اور آخر میں سب کی مجموعی اماؤنٹ کو سیٹل کردیں ۔ اسی طرح State channels بھی دو فریقوں کیلئے یہ سہولت مہیا کرتی ہے کہ وہ کئی ساری ٹرانزیکشنز کو آف چین کریں اور صرف فائنل رزلٹ کو ہی بلاک چین پرریکارڈ کریں ۔ State channels کی مثال Raiden Network (RDN) ہے۔
Plasma
Plasma کو مین بلاک چین کے اندر ایک منی بلاک چین کی طرح تصور کریں ۔ یہ ٹرانزیکشنز کو مین بلاک چین سے الگ پروسیس کرتی ہے اور بیچ میں وقفے وقفے سے مین بلاک چین کے ساتھ انٹریکشن کرتی ہے تاکہ سب کچھ ٹھیک چلتا رہے۔ Plasma کی ایک مثال OMG ہے۔
Rollups
یہ زیادہ دلچسپ طریقے سے کام کرتی ہے ۔ Rollups کئی ٹرانزیکشنز کو رول اپ کرکے یا بنڈل بناکرایک بیچ کی شکل دیتی ہے اورپھراس بیچ کو مین بلاک چین پر جمع کرتی ہیں۔
Rollups کی دو بنیادی اقسام ہیں۔
Optimistic Rollupsاس کی مثال ہے Arbitrum
zk Rollups: اس کی مثال ہے zkSync۔
ان دونوں کا مقصد Ethereum کو اسکیل کرنا ہے، لیکن یہ دونوں مختلف طریقے استعمال کرتی ہیں۔ zk Rollups اب ہم zk Rollups، خاص طور پر zkSync، کو مزید تفصیل سے دیکھتے ہیں تاکہ یہ سمجھ سکیں کہ وہ کیسے کام کرتی ہیں اور کیوں اتنی دلچسپ ہیں۔ زیرو نالج پروفز zk Rollups کو سمجھنے کے لیے، سب سے پہلے ہمیں زیرو نالج پروفز (zk proofs) کا کنسیپٹ سمجھنا ہوگا۔ فرض کریں کہ آپ کے پاس ایک راز ہے اور آپ کسی کے سامنے یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کو یہ راز معلوم ہے بغیراس راز کو ظاہر کئے ۔ یہ ناممکن سا لگتا ہے، لیکن زیرو نالج پروفزاس کو ممکن بناتے ہیں۔ زیرو نالج پروف کی مدد سے ایک فریق کو دوسرے فریق کو یہ ثابت کرسکتا ہے کہ وہ ایک ویلیو(یعنی راز) کو جانتے ہیں، بغیر اس ویلیو کو ظاہر کیے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے آپ کسی کے سامنے بغیراس کے اصل جواب کو دکھائے یہ ثابت کریں کہ آپ کے پاس کسی پہیلی کا جواب ہے ۔ یہ کرپٹو گرافک جادو zk Rollups کی بنیاد ہے۔ zk Rollups کیسے کام کرتی ہیں ؟ zk Rollups سینکڑوں یا ہزاروں ٹرانزیکشنز کو ایک بیچ میں جمع کرتی ہیں۔ Ethereum کے مین نیٹ پر ہرٹرانزیکشن کی الگ سے تصدیق کرنے کے بجائے، وہ ایک خفیہ ثبوت تیار کرتی ہیں کہ بیچ میں موجود تمام ٹرانزیکشنز درست ہیں۔ یہ ثبوت پھر Ethereum بلاک چین پر جمع کرایا جاتا ہے۔ zk Rollups کے کام کرنے کے طریقہ کار کو یہاں ہم مرحلہ وار ذکر کرتے ہیں :
ٹرانزیکشنز کی بیچنگ:
سینکڑوں یا ہزاروں ٹرانزیکشنز کو ایک بیچ میں جمع کیا جاتا ہے۔
zk Proof کی تخلیق:
ان ٹرانزیکشنز کے درست ہونے کا ایک کرپٹوگرافک ثبوت (zk Proof) تیار کیا جاتا ہے۔
ثبوت کی جمع کرانا:
اس zk Proof کو Ethereum بلاک چین پرجمع کرایا جاتا ہے۔
تصدیق:
Ethereum بلاک چین پر ہر ہر ٹرانزیکشن کے بجائے صرف اس zk Proof کی تصدیق کی جاتی ہے ۔
zk Rollups کا یہ طریقہ کار Ethereum مین نیٹ پر ٹرانزیکشنز کی تصدیق کی لاگت اور وقت کو کم کرتا ہے اور یہ بلاک چین کی کارکردگی کو نمایاں طور پر بڑھاتا ہے۔ zkSync کا عملی استعمال zkSync یہ zk Rollups کا ہی ایک مخصوص طریقے سے نفاذ ہے، جس کی ڈیزاننگ یوزر فرینڈلی اور ڈیولپر فرینڈلی کی گئی ہے ۔ اس کا مقصدنیٹ ورک کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر Ethereum کی اسکیل ایبلٹی(سپیڈ) اور افورڈیبلٹی(فیس کی لاگت میں کمی ) کو بڑھانا ہے۔
zkSync ایک گیم چینجر:
کم فیس:
ٹرانزیکشنز کو بیچ کرنے اورصرف zk proof کو Ethereum نیٹ ورک پر جمع کرانے سے، zkSync گیس فیس کو نمایاں طور پر کم کردیتا ہے۔
زیادہ تھروپٹ zkSync:
فی سیکنڈ ہزاروں ٹرانزیکشنز کو پراسیس کر سکتا ہے، جو Ethereum کی موجودہ حد تقریباً 15 ٹرانزیکشنز فی سیکنڈ سے ہزاروں گنا زیادہ ہے۔
سیکیورٹی:
چونکہ Ethereum zkSync مین نیٹ کو zk proofs کی ویریفکیشن کے لیے استعمال کرتا ہے،اس لیے یہ خودEthereum کے برابرکی سیکیورٹی لیول کا حامل ہوتا ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ مائیکروٹرانزیکشنزمیں ہوتا ہے جہاں پراگر براہ راست Ethereum کے نیٹ ورک پر ٹرانزیکشن کی جائے تو فیس خود ٹرانزیکشن اماؤنٹ سے بھی زیادہ ہوتی ہے لیکن zkSync کے ساتھ یہ فیس نہایت کم ہو جاتی ہے اور مائیکرو ٹرانزیکشنز آسانی اورسستے طریقے سے مکمل ہو جاتی ہیں۔ Layer 2 سلوشنز جیسے zkSync بلاک چین ٹیکنالوجی کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہیں۔ ان کی اہمیت کی چند وجوہات پر ہم روشنی ڈالتے ہیں ۔ اسکیل ایبلٹی اسکیل ایبلٹی بلاک چین نیٹ ورکس کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ اس کے بغیر،بلاک چینز عوامی استعمال کے لیے موزوں نہیں ہو سکتے۔ Layer 2 سلوشنزاسکیل ایبلٹی کو بڑھاتے ہیں، جس سے بلاک چین نیٹ ورکس لاکھوں صارفین اورٹرانزیکشنز کو بغیر کسی مشکل کے سنبھال سکتے ہیں۔ کم لاگت زیادہ ٹرانزیکشن فیس بہت سے صارفین کے لیے ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ Layer 2 سلوشنزان اخراجات کو کم کرتے ہیں، جس سے بلاک چین ٹیکنالوجی ہرکسی کے لیے، چاہے وہ انفرادی صارفین ہو یا بڑی کمپنیاں سب کیلئے، قابلِ رسائی بن جاتی ہے ۔ بہتر یوزر ایکسپیرینس سست اور مہنگی ٹرانزیکشنز بلاک چین یوزرز کیلئے نہایت پریشان کن مسئلہ ہوتا ہے ۔ Layer 2 سلوشنز ٹرانزیکشنز کو تیز اور سستا بنا کر یوزر ایکسپیرینس کو بہتر بناتے ہیں، جس سے زیادہ لوگ بلاک چین بیسڈ ایپلیکیشنز استعمال کرنے کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ جدت جب اسکیل ایبلٹی اور لاگت کے مسائل حل ہو جاتے ہیں، تو ڈیولپرز بلاک چین ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے جدید ایپلیکیشنز بنانے پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں جس سے فائنانس، سپلائی چین مینجمنٹ، گیمنگ جیسی مختلف صنعتوں میں جدت کا انقلاب برپا ہوسکتا ہے ۔ حقیقی دنیا کے مثالیں اور استعمال آئیے کچھ عملی مثالیں دیکھتے ہیں کہ کیسے zkSync جیسے Layer 2 سلوشنز بہت بڑا فرق بن کر سامنے آرہے ہیں: ڈی سنٹرلائزڈ فائنانس (DeFi) DeFi پلیٹ فارمز یوزرز کو بغیر کسی درمیانی واسطے کے یہ سہولت دیتے ہیں کہ وہ ایسٹس قرضہ دے سکیں ، قرضہ لے سکیں اور اس کی ٹریڈنگ کرسکیں ۔ اب اگر ٹرانزیکشن فیس بہت زیادہ ہوگی اور اس کی ویریفکیشن میں بہت زیادہ وقت لگنے لگے گا تو اس سب میں رکاوٹ پیدا ہوجائے گی ۔یہاں پھر zkSync اپنی تیز رفتار اور سستی ٹرانزیکشنز کی سہولت پیش کرتا ہے جس سے DeFi بہت زیادہ موثر ہونے کے ساتھ ساتھ ہر ایک کیلئے قابل رسائی بن جاتا ہے ۔
این ایف ٹی مارکیٹ پلیسز نان فنجبل ٹوکنز (NFTs) منفرد ڈیجیٹل آئٹمز جیسے آرٹ، موسیقی اور کلیکٹیبلز کی ملکیت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایتھیریم نیٹ ورک پر مہنگی ٹرانزیکشن فیسس NFT کے تخلیق کاروں اور خریداروں کے لیے ایک بڑا مسئلہ رہی ہے۔ Layer 2 سلوشنز جیسے Arbitrum ان فیسوں کو کم کرتے ہیں، جس سے زیادہ فنکار NFT اسپیس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ گیمنگ بلاک چین پر مبنی گیمز میں اکثر مائیکرو ٹرانزیکشنز کی ضرورت ہوتی ہے، جو کہ ایتھیریم مین نیٹ پر بہت مہنگی ہو سکتی ہیں۔ Layer 2 سلوشنز کا استعمال کرتے ہوئے، گیم ڈویلپرز اپنے پلئیرز کیلئے ایسی سہولت دے سکتے ہیں جو مائیکرو ٹرانزیکشنز کو تیز رفتار ی سے سستے میں پورا کر کے دے۔ مائیکرو پیمنٹس وہ سروسز جہاں مائیکرو پیمنٹس بہت زیادہ ہوتی ہیں جیسے کہ کنٹینٹ کریٹر کو بطور ٹپ کچھ دینا اسی طرح ڈیجیٹل چیزوں کی پیمنٹس کرنا اس سب میں Layer 2 سلوشنز کی کم فیس اور زیادہ تھروپٹ سے بے حد فائدہ ملتا ہے ۔ zkSync اور اس جیسے نیٹ ورکس کے ذریعے بہت تھوڑی تھوڑی مقدار میں بھی رقم بھیجنا ممکن ہوتا ہے جس میں ٹرانزیکشن فیس کے طور پر زیادہ کٹوتی نہیں ہوتی ۔
مستقبل کا راستہ
Layer 2 سلوشنز کا میدان بہت تیزی سے ترقی کرتا جار ہاہے ۔ جیسے جیسے ٹیکنالوجی آگے بڑھتی ہے، ہم مزید موثر اور جدید طریقے دیکھ سکتے ہیں جو بلاک چین نیٹ ورکس کو اسکیل کرنے کے لیے استعمال ہوں گے۔ ممکنہ طور پرمستقبل میں کچھ ایسے ٹرینڈز ہوسکتے ہیں :
باہمی تعامل:
مستقبل میں مختلف Layer 2 سلوشنز ممکنہ طور پر باہمی تعامل کے قابل ہو جائیں گے، جس سے یوزرز کے لیے ان کے درمیان ایسٹس بغیر کسی رکاوٹ کے منتقل کرنا ممکن ہو جائے گا۔ اس سے ایک زیادہ مربوط اور مؤثر بلاک چین ایکو سسٹم تشکیل پائے گا۔
بہتر پرائیویسی:
Zero Knowledge Proofs نہ صرف اسکیل ایبلٹی کو بہتر بناتے ہیں بلکہ پرائیویسی کو بھی بڑھاتے ہیں۔ مستقبل کی ڈویلپمنٹس کو مزید محفوظ اور پرائیوٹ ٹرانزیکشنز فراہم کرنے کے لیے zk Proofs سے فائدہ اٹھایا جاسکتاہے۔
وسیع پیمانے پر اپنانا:
جیسے جیسے Layer 2 سلوشنز میچور ہوں گے، ہم یہ امید رکھ سکتے ہیں کہ مختلف شعبہ جات زندگی جیسے فائنانس، انٹرٹینمنٹ، ہیلتھ کیئر اور دیگر جگہوں پر ان کو اپنایا جائے گا ۔ اس سے بلاک چین ٹیکنالوجی کو مین سٹریم میں لانے میں مدد ملے گی، جس سے ہماری ڈیجیٹل سروسز کے ساتھ انٹریکشن کا طریقہ کار تبدیل ہو جائے گا۔
واضح قوانین کا تعین :
جیسے جیسے بلاک چین ٹیکنالوجی زیادہ عام ہوتی جائے گی، واضح قوانین سامنے آئیں گے، جو ڈویلپرز اور یوزرز کے لیے ایک زیادہ سٹیبل ماحول فراہم کریں گے۔ جس سے نہ صرف اس میں مزید جدت آسکتی ہے بلکہ اس کی آڈاپشن بڑھ سکتی ہے ۔
نتیجہ:
Layer 2 چینز، خصوصاً zk Rollups جیسے zkSync، بلاک چین اسپیس میں انقلاب لا رہے ہیں۔ یہ بلاک چین کی اسکیل ایبلٹی اور بھاری فیسس کے مسائل کو حل کر کے بلاک چین ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر اپنانے کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں۔ جیسے ہائی اسپیڈ ٹرینیں کسی شہر میں ٹریفک کے رش کو کم کرتی ہیں، ویسے ہی Layer 2 سلوشنز بلاک چین نیٹ ورکس کو تیز، سستا اور زیادہ مؤثر بنا رہے ہیں۔ جیسے جیسے ہم ان ٹیکنالوجیز کی کھو ج میں مزید ترقی کرتے جاتے ہیں اس میں مزید نئے امکانات پیدا ہوتے جارہے ہیں ۔ چاہے آپ ایک ڈویلپر ہیں یا بلاک چین یوزر Layer 2 چینز کی دنیا ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز اور ڈی سنٹرلائزڈ ایپلی کیشنز کے مستقبل کی ایک نہایت دلچسپ جھلک دکھاتی ہیں ۔ تو سواگت ہے آپ کا ایک ہموار، تیز اور زیادہ اسکیل ایبل بلاک چین کے سفر پر !