بلاک چین ایکسپلوررکیا ہے؟
کرپٹوکی دنیا میں بلاک چین ایکسپلوررکا لفظ بہت سننےکوملے گا۔آیئے جانتے ہیں کہ بلاک چین ایکسپلوررکیا ہوتا ہے؟
فرض کریں کہ آپ ایک بہت مصروف مارکیٹ میں ہیں جہاں لوگوں کا سارا لین دین اورٹرانزیکشنزبینک یاکسی اورسینٹرل اتھارٹی کی مددکےبغیرہی انجام پارہی ہیں اوربینک یا کسی ادارے کے بجائے ایک شفا ف اورباعتماد پبلک لیجران سب ٹرانزیکشنزکا ریکارڈ رکھ رہا ہے۔ ٹھیک یہی کام بٹ کوائن اوراس کے پیچھے موجود ٹیکنالوجی بلاک چین کرتی ہے ۔
آج کے بلاگ میں ہم سمجھتے ہیں کہ بٹ کوائن کا بلاک چین ایکسپلوررکیا ہوتا ہے،مانئنگ پولزکیا ہیں، پبلک اورپرائیوٹ کِیزکیا ہوتی ہیں اورجینسس بلاک کیا ہے؟
بٹ کوائن کا بلاک چین ایکسپلورر:بٹ کوائن کی دنیا کا گیٹ وے
بٹ کوائن بلاک چین ایکسپلورربٹ کوائن نیٹ ورک کے لیے ایک طاقتورسرچ انجن کی طرح ہے۔ یہ یوزرزکوبلاک چین پرہوئی ایک ایک ٹرانزیکشن جوکسی نے کبھی بھی کی ہوں، بٹ کوائن کے ہرہروالٹ ایڈریس میں کتنا بیلنس موجود ہے اوراس کےعلاوہ بہت کچھ بتاتا ہے۔ یہ کسی ہائی ٹیک لائبریری کیٹلاگ سے کم نہیں ہے جہاں کسی بھی وقت کی گئی ہرایک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ دیکھا جاسکتا ہے۔
بلاک چین ایکسپلوررپرآپ کیا کیا کرسکتے ہیں؟
ٹرانزیکشنزٹریکنگ: یعنی اس پریہ چیک کرسکتے ہیں کہ آپ کی طرف سے کی گئی بٹ کوائن کی ٹرانزیکشن کنفرم ہوچکی ہے یانہیں؟
بیلنس چیک:اس پرآپ کسی بھی بٹ کوائن کےوالٹ ایڈریس کوچیک کرسکتے ہیں کہ اس میں کتنے بٹ کوائن موجود ہیں۔
بلاکس کی ایکسپلوریشن: یعنی اس پرآپ پوری چین کےایک ایک بلاک کی انفرادی تفصیلات کو دیکھ سکتے ہیں۔
یہ شفافیت بٹ کوائن کا سب سے مضبوط پہلو ہے کہ کوئی بھی نیٹ ورک کی ٹرانزیکشنزکی کنفرمیشن میں حصہ لے سکتا ہےاورنیٹ ورک کے بٹ کوائن کی نقل وحرکت کو ٹریک کرسکتا ہے۔
پبلک اورپرائیوٹ کِیز:بٹ کوائن کی سیکورٹی کی بنیاد
بٹ کوائن نیٹ ورک میں سیکیورٹی انتہائی اہمیت رکھتی ہے اوراس لئے اس میں پبلک اورپرائیوٹ کِیزکا تصوررکھا گیا ہے ۔
پبلک کِی(ایڈریس):
جب آپ ایک بٹ کوائن والٹ بناتے ہیں تویہ ایک پبلک کِی بناتا ہے جس کا ایک ہیش ہوتا ہے جس سےایک بٹ کوائن کا ایڈریس وجود میں آتا ہے۔ پبلک کِی آپ کے ای مَیل ایڈریس کی طرح ہوتی ہے جس آپ کو دوسروں کے ساتھ شئیرکرسکتے ہیں اوراس پرآپ کے والٹ میں بٹ کوائن بھیجے جاسکتے ہیں۔
پرائیوٹ کِی(ایڈریس)
پرائیوٹ کِی(ایڈریس)کے ذریعے آپ کو اپنےوالٹ میں موجود بٹ کوائنزتک رسائی ملتی ہےاوراکاؤنٹ سے ٹرانزیکشن کا اختیارملتا ہے۔ یہ گویا آپ کے ای مَیل کے پاسورڈ کی طرح ہی ہے۔ اس لئے پرائیوٹ کِی کوانتہائی خفیہ اورمحفوظ رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اگرکسی نے اس تک رسائی پالی توآپ کے والٹ میں موجود بٹ کوائنزکا کنٹرول اس کے ہاتھ جاسکتا ہے۔
اس کوایک مَیل باکس کی طرح فرض کرلیں توپبلک کِی وہ ایڈریس ہے جہاں لوگ مَیل(بٹ کوائن)بھیجتے ہیں اورپرائیوٹ کِی اس چابی کی طرح ہے جومَیل باکس کو کھولنےاورمَیل کونکالنے کیلئےاستعمال ہوگی۔ کسی بھی بٹ کوائن کوبحفاظت چلانے کیلئےیہ دونوں نہایت اہمیت رکھتی ہیں۔
مائنرزاورمائننگ پولز:بٹ کوائن نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی
بٹ کوائن مائننگ وہ عمل ہے جس کے ذریعے نئے بٹ کوائنزوجود میں آتے ہیں اورپھرٹرانزیکشنزکی تصدیق کےبعد بلاک چین میں شامل کئے جاتے ہیں۔ یہ ساراعمل مائنرزسرانجام دیتے ہیں جس کیلئے وہ انتہائی طاقتورقسم کے کمپیوٹر سسٹم کے ذریعے پیچیدہ ریاضی کے مسائل(پزلز) کوحل کرتے ہیں۔ جوبھی مائنرایک مسئلے (پزل)کوحل کرتا ہے تووہ بلاک چین میں ایک نیا بلاک شامل کرتا ہےجس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے نئے بٹ کوائن اسی مائنرکوبطورریوارڈ ملتے ہیں۔
مائننگ پولز
اکیلے اورانفرادی طورپرمائننگ کرنا بے انتہا شکل ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس کے لئے بہت زیادہ کمپیوٹیشنل پاورکی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے مائننگ پولز شروع کئے گئے۔ مائننگ پولزدراصل مائنرزکے گروپس ہوتے ہیں جومل کراپنے کمپیوٹیشنل وسائل کویکجا کرتے ہیں تاکہ بلاک شامل کرنے کیلئے درکارریاضیاتی مسئلے کوحل کرنے کےامکانات بڑھ جائیں۔ مائننگ پول میں جب ایک بلاک مائن کیا جاتا ہے تو ریوارڈ میں ملنےوالے بٹ کوائنز پول ممبران کےدرمیان ان کی طرف سے فراہم کردہ کمپیوٹیشنل پاورکی بنیاد پرتقسیم کی جاتی ہیں ۔
یہ گویا کسی لاٹری پول کی طرح ہے کہ جہاں انفرادی طورپرتوآپ کے جیتنے کا امکان کم ہوگا مگردوسروں کے ساتھ اپنے وسائل کوشریک کرکےایک پول بنا کرآپ اپنے جیتنےکا چانس بڑھا سکتے ہیں اورجیتنے کے بعد ملنے والے ریوارڈ کو تقسیم کرسکتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکرہے کہ بٹ کوائن مائننگ بلکل ہی کسی اصلی لاٹری کی طرح نہیں ہوتی بلکہ یہاں پول میں موجود تمام مائننگ رگزکام کرتی ہیں۔
جینسس بلاک:بٹ کوائن کا نقطہ آغاز
جینسس بلاک، جسے بلاک0 یا بلاک1 بھی کہا جاتا ہے، بٹ کوائن بلاک چین میں مائن کیا جانے والا سب سے پہلا بلاک ہے۔ اسے بٹ کوائن کے پراسراربانی، ستوشی ناکاموٹونے3 جنوری2009کومائن کیا تھا۔
بٹ کے جینسس بلاک کی اہمیت:
تاریخی اہمیت:
جینسس بلاک بٹ کوائن کی بلاک چین اورڈی سینٹرلائزڈیجیٹل کرنسی کا نقطہ آغاز ہے۔اس کی تاریخی اہمیت اس لئے ہے کہ یہ اس نئے مالیاتی دورکےآغازکی نوید سناتا ہے جوکسی سینٹرلائزڈ کنٹرول اورروایتی بینکنگ کے نظام سےآزاد ہے۔
ہارڈ کوڈڈ
بٹ کوائن کے باقی سارے بلاکس میں پچھلے بلاک کا ریفرنس ہوتا ہے سوائے جینسس بلاک کے کیونکہ اس سے پہلے کوئی بلاک تھا ہی نہیں۔اس لئے اس بلاک کوبٹ کوائن کے سافٹ وئیرمیں ہارڈکوڈ کیا گیا ہے۔
ناقابل خرچ ریوارڈ ریوارڈ
جنسیس بلاک کی مائننگ کے نتیجے میں بطورریوارڈ جو50 بٹ کوائن ملے تھے وہ خرچ نہیں کئے جاسکتے ہیں جس سے اس بلاک کوایک قسم کی پراسراریت ملتی ہے۔
خفیہ پیغام
جنیسس بلاک میں ایک مخفی پیغام بھی موجود ہے جواس جملے کی صورت میں ہے:
(The Times 03/Jan/2009 Chancellor on brink of second bailout for banks)
یہ دراصل ٹائمزاخبارکی ایک سرخی ہے اوراس بلاک کےاندریہ کسی ٹائم اسٹیمپ کے طورپرکام کرتی ہےکہ یہ بلاک اسی تاریخ کو ہی وجود میں آیا تھا۔ اس پیغام میں بٹ کوائن کو بنانے کی وجہ کی طرف بھی اشارہ ہو رہا ہے کہ 2008 میں پیش آنے والے مالیاتی بحران میں بینکوں پرلوگوں کےانحصاراوردوسری طرف ان کےعدم استحکام کی وجہ سےان کا متبادل بٹ کوائن بن سکتا ہے۔
چھے دن کا وقفہ:
ایک اوردلچسپ بات یہ ہے کہ جنیسس بلاک اوردوسرے بلاک (بلاک1) کی مائننگ کے درمیان چھ دن کا وقفہ ہے۔اس تاخیرکی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ وفقہ بائبل کےاس حوالے کی طرف سے اشارے کی علامت کےطوررکھا گیا ہے کہ جس میں زمین وآسمان اوراس کی مخلوقات کی تخلیق میں چھے دن لگنے کی بات کی گئی ہے۔ہماری رائے ہےکہ یہ وقفہ ممکنہ طورپرکسی ٹیکنیکل ایررپیش آنے کے باعث ہوسکتا ہے جسے نکاموٹونےاس مدت کے دوران حل کیا۔
بٹ کوائن کی ٹرانزیکشنزپرایک نظر
بٹ کوائن ٹرانزیکشنزکی اہمیت بلاک چین کیلئے ایسے ہی ہے جیسے انسانی بدن میں خون کی۔جب کوئی بھی شخص بٹ کوائن بھیجتا ہے تواس سے ایک ٹرانزیکشن وجود میں آجاتی ہے اوریہ ٹرانزیکشن پورے بٹ کوائن کے نیٹ ورک کوبراڈکاسٹ کی جاتی ہے اورپھرمائنزراس کوایک بلاک میں شامل کردیتے ہیں۔
ٹرانزیکشن کے اجزاء:
ان پٹس:
اس سے مراد وہ سورس جہاں سے بٹ کوائن خرچ ہورہا ہے۔
آؤٹ پٹس:
اس سے مراد وہ منزل ہے جہاں بٹ کوائن بھیجا جا رہا ہے۔
ٹرانزیکشن فیس:مائنرزکوبلاک میں ٹرانزیکشن شامل کرنے کے لئے تھوڑی سی مقدارکی ایک فیس ادا کی جاتی ہے۔
مائنرزکا کردار
مائنرزٹرانزیکشنزکی تصدیق کرکے انہیں نئے بلاکس میں شامل کرتے ہیں۔ وہ یہ چیک کرتے ہیں کہ ہرٹرانزیکشن کے ان پٹ مکمل درست ہیں اوربھیجنے والے کے پاس اتنے بٹ کوائن ہیں کہ وہ ٹرانزیکشن پوری کرسکے۔ اس عمل کے دوران وہ کرپٹوگرافک مسئلوں (پزلز) کوحل کرتے ہیں جس کے لئے بہت زیادہ کمپیوٹیشنل پاورکی ضرورت ہوتی ہے۔
یہاں دوباتیں جاننا لازمی ہے:
- اگرکسی وقت کوئی ٹرانزیکشن نہ ہوئی ہوتواس صورت میں ایک خالی بلاک کوبھی مائن کیا جا سکتا ہے، کیونکہ ہربلاک کا اپنا ایک UTXO (نیا ٹرانزیکشن) ہوتا ہے جومائنرزکوان کی مائننگ کا ریوارڈ دیتا ہے۔
- کسی ٹرانزیکشن کی تصدیق کے لیے کمپیوٹیشنل پاورکی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ دو بلاکس کے درمیان 10 منٹ کے وقفے میں ہیشنگ کی ضرورت ہوتی ہے اوروہی پاوراستعمال کرتی ہے۔
بٹ کوائن ٹرانزیکشن کا سفر:
آئیے جانتے ہیں بٹ کوائن ٹرانزیکشن بھیجنے والے سے وصول کنندہ کوپہنچنے تک کیسے سفرکرتا ہے:
- تخلیق: جب آپ کسی کو بٹ کوائن بھیجنے کا ارادہ کرتے ہیں تواس وقت آپ کے والٹ کا سافٹ وئیرتمام ضروری ان پٹ،آؤٹ پٹ،اورایک ٹرانزیکشن فیس کو لے کرایک ٹرانزیکشن بناتا ہے۔
- براڈکاسٹ :یہ ٹرانزیکشن بٹ کوائن نیٹ ورک پربراڈ کاسٹ کی جاتی ہے جہاں یہ کسی بلاک میں شامل کئے جانے کیلئے انتظار کی لائن میں لگ جاتی ہے۔
- ویلڈیشن:پھرمائنرزاس ٹرانزیکشن کواٹھاتے ہیں اوراس کی ویلڈیشن کےعمل کیلئےایک کرپٹوگرافک پزل کوحل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک بارجب وہ پزل حل ہوجاتا ہے تواس ٹرانزیکشن کوایک نئے بلاک میں شامل کردیا جاتا ہے۔
- کنفرمیشن:آخرمیں وہ بلاک جس میں آپ کی ٹرانزیکشن شامل ہے، بلاک چین میں شامل ہو جاتا ہے۔اب آپ کی ٹرانزیکشن کی تصدیق ہو چکی ہے اورآپ کا دوست بٹ کوائن وصول کرلیتا ہے۔
ڈی سینٹرلائزیشن کی اہمیت:
ڈی سینٹرلائزہونا ہی بٹ کوائن کی سب سے اہم خصوصیت ہے۔ تمام روایتی کرنسیاں مرکزی بینکوں کے کنٹرول میں ہوتی ہیں اس کے برعکس بٹ کوائن نوڈر(کمپیوٹرز) کے ایک نیٹ ورک کے پیر-ٹو-پیر نیٹ ورک پرکام کرتا ہےاورنوڈز(کمپیوٹرز) کا یہ نیٹ ورک مل کر بلاک چین کو سنبھالتا ہے۔
ڈی سینٹرلائزیشن کے فوائد:
- سیکیورٹی: ڈی سینٹرلائزیشن کی وجہ سے بٹ کوائن نیٹ ورک کا کوئی سینٹرل پوائنٹ ہی نہیں ہوتا اوریوں وہ نیٹ ورک کے خلاف اٹیک سے محفوظ ہوجاتا ہے۔
- شفافیت: تمام ٹرانزیکشنز بلاک چین پرپبلکلی کوئی بھی دیکھ سکتا ہے جس سے نیٹ ورک کی شفافیت پراعتماد پیداہوجاتا ہے۔
- سینسرشپ کے خلاف مزاحمت: کوئی بھی ایک ادارہ ٹرانزیکشنزکوسینسرنہیں کرسکتا اورنہ ہی اس کے نیٹ ورک کوکنٹرول کرسکتا ہے۔
بلاک چین ٹیکنالوجی کوسمجھنا:
بنیادی طورپر،بلاک چین ٹیکنالوجی دراصل ایک ڈی سینٹرلائزڈ ڈیجیٹل لیجرہے۔ ہربلاک میں ٹرانزیکشنز کی ایک فہرست، ٹائم اسٹیمپ، اور پچھلے بلاک کے ہیش کا ریفرنس شامل ہوتا ہے۔ بلاکس کی یہ چین بلاک چین اوراس کے ڈیٹا کو نہ صرف محفوظ رکھتی ہے بلکہ اس میں کسی قسم کی تبدیلی کو ناممکن بنا دیتی ہے۔
بلاک چین سیکیورٹی کو کیسے یقینی بناتا ہے:
کرپٹوگرافک ہیشنگ: ہرنئےبلاک میں پچھلےبلاک کے ہیش کا حوالہ دیا جاتا ہے جس سے ہر نیا بلاک پچھلے کومحفوظ کرتا جاتا ہے۔ ساتھ ہی اگرکسی بھی بلاک کے کسی حصے کوتبدیل کرنے کی کوشش کی جائے گی تواس کا ہیش بدل جائے گا اوربلاکس کی چین ٹوٹ جائے گی جس سے نیٹ ورک پرموجود تمام لوگوں کوفوری معلوم ہوجائے گا کہ بلاکس کے ساتھ چھیڑچھاڑکی گئی ہے۔
پروف آف ورک: جیسے ہم لوگ یہ جان چکے ہیں کہ مائنرزکو نئے بلاک شامل کرنے کے لیے پیچیدہ ریاضی کے پزلزحل کرنے ہوتے ہیں جن کیلئے بہت زیادہ کمپیوٹیشنل پاوردرکارہوتی ہےاوریہی چیزکسی ایک ادارے کے لیے اکیلے بلاک چین کوکنٹرول کرنا ناقابل عمل بناتی ہے۔
بٹ کوائن کے اثرات اورمستقبل
بٹ کوائن نے پیسے اورٹرانزیکشنز کے بارے میں ہماری سوچ کے طریقہ کارکو یکسربدل کررکھ دیا ہے۔ سوچنے کے طریقے کوانقلاب دیا ہے۔بٹ کوائن نے ایک ڈی سینٹرلائزڈ ڈیجیٹل کرنسی کا تصور پیش کیا ہے اوراسی سے متاثرہوکرہزاروں دیگرکرپٹوکرنسیاں وجود میں آچکی ہیں۔
عملی دنیا میں اس کا استعمال:
ترسیلات زر(ریمیٹنس): بٹ کوائن کسی بھی ملک سے بارڈرپاررقم ٹرانسفرکرنے کیلئے نہایت سستا طریقہ کارفراہم کرسکتا ہے۔
انویسٹمنٹ: بہت سے لوگ بٹ کوائن کو ڈیجیٹل سونے کے طورپردیکھتے ہیں،جوافراط زرمیں پیسے کی قدرکومحفوظ رکھنے کا ایک ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔
سمارٹ کانٹریکٹس: بٹ کوائن کی بنیادی ٹیکنالوجی (بلاک چین) نے سمارٹ کانٹریکٹس کے لئے راہ ہموارکی ہے، جوخودکارکانٹریکٹس ہوتے ہیں اوران کی شرائط ان میں پروگرام شدہ کوڈزمیں لکھی ہوتی ہیں۔
چیلنجزاورغورطلب امور
- اسکیل ایبلیٹی:بٹ کوائن کا نیٹ ورک فی سیکنڈ محدود تعداد میں ٹرانزیکشنزکوپروسیس کرسکتا ہے،جس کی وجہ سےاوورلوڈڈ ہونے کی صورت میں ٹرانزیکشنزکی تصدیق میں تاخیرہونی شروع ہوتی ہے۔
- ریگولیشن: اس وقت تک بٹ کوائن دنیا میں اکثرجگہوں پرپوری طرح ریگولیٹ نہیں ہے اوردنیا بھرکی حکومتیں بٹ کوائن اوردیگرکرپٹو کرنسیوں کوریگولیٹ کرنے کے لئے کوئی طریقہ کاروضع کرنے پرغورکررہی ہیں۔
- ماحولیاتی اثرات: بٹ کوائن مائننگ بہت زیادہ توانائی استعمال کرتی ہے، جس سے اس کے برے ماحولیاتی اثرات کے خدشات پیدا ہوتے ہیں۔
نتیجہ:
بٹ کوائن کی دنیا وسیع اوردلچسپ ہے جوبہت ہی پیچیدہ تصورات اورجدید ٹیکنالوجی سے بھرپورہے۔ بٹ کوائن بلاک چین ایکسپلوررکی فراہم کردہ شفافیت سے لے کر پبلک اورپرائیویٹ کِیزکے ذریعے فراہم کردہ سیکیورٹی اورمائنرزکے مشقت والے کام سے لے کرجینسس بلاک کی تاریخی اہمیت تک، بٹ کوائن اس بات کی علامت بن چکا ہے کہ کیسے ٹیکنالوجی مالی نظام کوکیسے تبدیل کرسکتی ہے۔
بٹ کوائن کے بارے میں یہ بات یاد رکھیئے کہ یہ ڈی سینٹرلائزڈ ڈیجیٹل کرنسی صرف ایک فائنانشل آلہ کار(وسیلہ)ہی نہیں ہے بلکہ یہ اس بات کی نشانی ہے کہ ٹیکنالوجی ایک نیا، کھلا، اورشفاف مالی نظام بنا سکتی ہے۔
آپ اس میدان میں نووارد ہیں یا پھرایکپسرٹ بننے کی چاہ رکھنے والے، بٹ کوائن کی کہانی ایک کھوج کےلائق ہے۔
اہم نکات:
- بٹ کوائن بلاک چین ایکسپلورر: یہ ٹول صارفین کوتمام بٹ کوائن ٹرانزیکشنزدیکھنے، بٹ کوائن والٹس کے بیلنس چیک کرنے، اورانفرادی بلاکس کوتلاش کرنےمیں مدد دیتا ہے۔ یہ ایک شفاف لیجرہےجواعتماد اورویلیڈیشن کوبڑھاتا ہے۔
- پبلک اورپرائیوٹ کِیز: پبلک کِی(بٹ کوائن ایڈریس)ایک ای میل ایڈریس کی طرح ہے جوبٹ کوائن وصول کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے، جبکہ پرائیوٹ کِی پاس ورڈ کی طرح ہوتی ہےجوآپ کوآپ کے بٹ کوائن تک رسائی اورکنٹرول کیلئےاستعمال ہوتی ہے۔
- مائنرزاورمائننگ پولز:مائنرزکرپٹوگرافک پزلزکوحل کرنے کے لئے کمپیوٹیشنل پاورکا استعمال کرتے ہیں،ٹرانزیکشنزکی تصدیق کرتے ہیں اورنئے بٹ کوائنزپیداکرتے ہیں۔مائننگ پولزمائنرزکے گروپ ہوتے ہیں جواپنےوسائل کویکجا کرتےہیں تاکہ بلاک مائننگ کے امکانات کوبڑھاسکیں اورریوارڈ آپس میں شئیرکرسکیں۔
- جینسس بلاک:بٹ کوائن بلاک چین میں سب سے پہلا بلاک،جوبٹ کوائن کے آغازکی نشانی ہے۔اسے 3 جنوری 2009 کوستوشی ناکاموٹونےمائن کیا تھا۔
- بٹ کوائن ٹرانزیکشنز: ٹرانزیکشنزمیں ان پٹ(بٹ کوائن کاسورس)،آؤٹ پٹ(منزل)،اورایک ٹرانزیکشن فیس شامل ہوتی ہے۔ انہیں براڈ کاسٹ کیا جاتاہے، مائنرزان کی ویلڈیشن کرتے ہیں اوربلاک میں شامل ہونے کے بعد ٹرانزیکشنزکی کنفرمیشن مکمل ہوتی ہے۔
- بٹ کوائن کےاثرات اورمستقبل:بٹ کوائن نے مالیاتی نظام میں ایک ڈی سینٹرلائزڈ کرنسی متعارف کرادی ہے اوریہ بہت ہی وسیع اثرات کے ساتھ ساتھ اسکیل ایبلیٹی،ریگولیشن،اورماحولیاتی اثرات جیسے کچھ کمزورپہلو بھی رکھتی ہے۔
- سمارٹ کانٹریکٹس: بٹ کوائن کی بنیادی ٹیکنالوجی(بلاک چین) نے سمارٹ کانٹریکٹس کےلئےراہ ہموارکی ہے،جوخودکارکانٹریکٹس ہیں جن کی شرائط کوڈ میں لکھی ہوتی ہیں۔
- چیلنجزاورغور طلب امور:اسکیل ایبلیٹی،ریگولیشن،اورماحولیاتی اثرات جیسے چیلنجز بٹ کوائن کے مستقبل کو شکل دینے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔