اے آئی کوائنز کا انضمام
اے آئی یا آرٹیفیشل انٹیلیجنس تیزی سے سائنس فکشن کی ایک خیالی اورتصوراتی دنیا سے نکل کر اب سے مختلف انڈسٹریز میں انقلابی تبدیلیاں برپا کرنے والی قوت بن چکا ہے ۔ اے آئی دراصل مشینوں کی اس صلاحیت کا نام ہے جہاں وہ انسانی ذہانت کی نقل کر سکتے ہیں ، جیسے کہ سیکھنا،کسی مسئلے کو حل کرنا اور فیصلہ سازی کی قوت کو بروئے کار لانا۔ اے آئی کی ایپلی کیشنز میں ورچوئل اسسٹنٹس جیسے کہ Siri اور Alexa سے لے کر پیچیدہ سسٹمز شامل ہیں جو لاجسٹکس، فنانس اور ہیلتھ کیئر کو چلاتے ہیں۔
اے آئی کا ارتقاء
اے آئی کا سفر 20ویں صدی کے وسط میں شروع ہوا جس کے اولین بانیوں میں ایلن ٹیورنگ شامل تھے ۔ انہوں نے یہ سوال اٹھایا تھا کہ کیا مشینیں بھی سوچ سکتی ہیں۔ ابتدائی اےآئی ریسرچ میں زیادہ فوکس علامتی استدلال(سیمبولک ریزننگ) اور پرابلم سولونگ پر تھا۔ 1980 کی دہائی میں مشین لرننگ کا عروج ہوا، جہاں کمپیوٹرز کو باقاعدہ پروگرام کرنے بجائے انہیں ڈیٹا دیا جانے لگا جس سے وہ خود ہی سیکھنے لگے ۔۔ 2010 کی دہائی میں بڑے ڈیٹا اور طاقتور کمپیوٹنگ کی بدولت ڈیپ لرننگ کی آمد ہوئی جو بہت بڑی اوراہم پیش رفت تھی اور اس سے اے آئی کو زیادہ مؤثر اور زیادہ لوگوں کیلئے قابل رسائی بنتا گیا۔
اہم اے آئی پراجیکٹس اور ان کی سروسز
موجودہ دورمیں کئی اہم اے آئی پراجیکٹس بہت نمایاں ہیں:
IBM Watson:
یہ نہایت طاقتورمصنوعی ذہانت کا نظام ہے جو IBM نے تیار کیا ہے۔ یہ 2011 میں ٹیلی ویژن کوئز شو “Jeopardy!” میں اپنی فتح کی وجہ سے مشہور ہوا، جہاں اس نے نہایت پیچیدہ سوالات کے جوابات دے کر شو کو جیت لیا تھا ۔
Watson کو صحت کے شعبے میں بیماریوں کی تشخیص، طبی ریکارڈز کا تجزیہ کرنے اورعلاج کی سفارشات فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ڈاکٹروں کی مدد کرتا ہے تاکہ وہ بڑی مقدار میں طبی ڈیٹا کو پراسیس کرکے زیادہ درست تشخیص اور شخصی علاج کے منصوبے پیش کر سکیں۔اسی طرح اس کو کسٹمر سروس انکوائریز کو ہینڈل کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے تاکہ آ ٹومیٹک رسپانس کے علاوہ چیٹ بوٹس اور ورچوئل اسسٹنٹس کے ذریعے معاونت فراہم کی جا سکے۔
Google دیپ Mind:
ایک مشہور مصنوعی ذہانت کی کمپنی ہے جو AlphaGo کی تخلیق کے لیے مشہور ہے، جس نے دنیا کے بہترین Go پلئیر کو شکست دی۔ DeepMind کی خاص توجہ ری انفورسمنٹ لرننگ پر ہے، جو ایسی تکنیک ہے جس کے ذریعے مشینیں اپنے تجربات سے سیکھ کر بہتر ہوتی جاتی ہیں۔یہ سسٹمز کو توانائی کی کارکردگی بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، خاص طور پر بڑے پیمانے پر ڈیٹا کا تجزیہ کرکے توانائی کے استعمال میں بہتری لانے کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔
اس کے علاوہ کو صحت کے شعبے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، جہاں وہ بیماریوں کی تشخیص، علاج کی تجاویز اور دیگر طبی معاونت فراہم کرتا ہے ۔
OpenAI:
ایک مصنوعی ذہانت کی کمپنی ہے جس نے GPT 4 جیسے طاقتور لینگویج پروسیسنگ ماڈل تیار کیے ہیں۔ GPT 4 زبان کو سمجھنے اور نیا مواد تخلیق کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے، جو اسے مختلف شعبوں میں استعمال کے قابل بناتا ہے۔اس کے ماڈلز کو چیٹ بوٹس میں استعمال کیا جاتا ہے جو صارفین کے سوالات کا جواب دینے اور ان کے ساتھ بات چیت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس کو تخلیقی تحریر میں معاونت کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، جیسے کہ کہانیاں لکھنے، مضامین تخلیق کرنے اور مختلف ادبی کاموں میں مدد فراہم کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے ۔
کرپٹو اور Web 3 میں اے آئی
اے آئی کے بلاک چین ٹیکنالوجی کے ساتھ انضمام، جسے عام طور پر کرپٹو میں اے آئی یا Web 3 کہا جاتا ہے، قوت فیصلہ رکھنے والی مصنوعی ذہانت کو ڈی سنٹرلائزڈ نیٹ ورکس کے ساتھ جوڑتا ہے۔ ان کا یہ امتزاج شفافیت، سیکیورٹی اور کارکردگی کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ Web 3 میں، اے آئی ڈی سنٹرلائزڈ فنانس (DeFi) پروٹوکولز کو خودکار اور بہتر بنا سکتا ہے، اسمارٹ کنٹریکٹس کو بڑھا سکتا ہے اور سپلائی چینز کو زیادہ مؤثر طریقے سے منظم کر سکتا ہے۔
کرپٹو میں اے آئی کا مستقبل
مستقبل میں کرپٹو میں اے آئی کا کردار مزید بڑھنے والا ہے کیونکہ یہ بلاک چین نیٹ ورکس میں ایڈوانسڈ اینالٹکس اور آٹومیشن لے کر آ سکتا ہے۔ اے آئی کے انضمام سے، بلاک چین پلیٹ فارمز مختلف معاملات میں مسائل کا زیادہ مضبوط حل پیش کر سکتے ہیں جیسے کہ فراڈ اور دھوکہ دہی کی پہچان کرنا ، ایسی اینالٹکس جو مارکیٹ موومنٹ کی پیشن گوئی کرسکے اور خودکار فیصلہ سازی کی صلاحیت ہونا ۔ اے آئی اور کرپٹو کا یہ ملاپ فائنانس سے لے کر لاجسٹکس تک ہر شعبے میں جدت لاسکتا ہے ۔
FET, OCEAN, AGIX اور ASI ٹوکنز کا جائزہ
Fetch.ai (FET)
Fetch.ai بلاک چین کو اے آئی کے ساتھ جوڑتا ہے تاکہ ایک ڈی سنٹرلائزڈ ڈیجیٹل اکانومی تخلیق کی جا سکے۔ یہ خودکار ایجنٹس کا استعمال کرتا ہے جو انسانی مداخلت کے بغیر ڈیٹا شیئرنگ، پروسیس آپٹیمائزیشن اور ٹرانزیکشن کی انجام دہی جیسے کام سرانجام دیتے ہیں۔ یہ ایجنٹس خاص طور پر لاجسٹکس، سمارٹ شہروں اور انرجی مینجمنٹ میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔
ایک ایسے شہر کاتصور کریں جہاں ٹریفک لائٹس ٹریفک کی کنڈیشنز کو دیکھ کر ریئل ٹائم میں خود بخود ایڈجسٹ ہو سکتی ہوں ، جہاں ایمرجنسی گاڑیاں جیسے ایمبولنس یا فائر بریگیڈ کیلئے خود کار طور پر گرین لائٹس کھل جاتی ہوں اور الیکٹرک کاریں خود بخود قریبی چارجنگ اسٹیشن کا پتہ لگا سکتی ہوں ۔ Fetch.ai کے ایجنٹس یہ تمام کام خود مختاری سے انجام دے سکتے ہیں، جس سے کارکردگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ انسانی غلطیوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔
Ocean Protocol (OCEAN)
Ocean Protocol ایک ڈی سنٹرلائزڈ ڈیٹا ایکسچینج بناتا ہے تاکہ اے آئی کیلئے ڈیٹا دستیاب ہوسکے ۔ یہ ڈیٹا پرووائیڈرز کو اپنے ڈیٹا کو مونیٹائز کرنے کی اجازت دیتا ہے جبکہ پرائیویسی اور کنٹرول کو یقینی بناتا ہے۔ Ocean ٹوکن ڈیٹا کی خرید و فروخت، ڈیٹا شیئرنگ کے لیے ترغیب دینے اور گورننس میں شرکت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر، ایک ہیلتھ کیئر پرووائیڈر Ocean Protocol پر مریضوں کا ڈیٹا ان کی رازداری رکھتے ہوئے شیئر کر سکتا ہے، جس سے اے آئی ریسرچرز کو بہتر تشخیصی آلات تیار کرنے میں مدد ملتی ہے، جبکہ مریضوں کی معلومات اسی طرح خفیہ اور محفوظ رہتی ہیں ۔ اس طرح، اہم طبی پیش رفتیں بغیر رازداری پرسمجھوتہ کئے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
SingularityNET (AGIX)
SingularityNET ایک ڈی سنٹرلائزڈ مارکیٹ پلیس ہے جو AI سروسز کے لیے مخصوص ہے۔ یہ ڈویلپرز کو ان کے AI الگورتھمز شائع کرنے، شیئر کرنے اور مونیٹائز کرنے کے قابل بناتا ہے، جبکہ یوزرز ان سروسز کو AGIX ٹوکنز کا استعمال کرتے ہوئے خرید سکتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم AI ریسرچرز اور ڈویلپرز کے درمیان تعاون کو فروغ دیتا ہے اور AI ٹیکنالوجیز کو ہر ایک کیلئے قابل رسائی بناتا ہے۔
اب مثلا کوئی چھوٹے سے کاروبار والا تاجر اپنے کسٹمر فیڈ بیک کا تجزیہ کرنے کے لیے AI استعمال کرنا چاہتا ہے تو وہ SingularityNET سے ایک سینٹیمنٹ انالسز سروس خرید سکتا ہے اور ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی کی رسائی حاصل کرسکتا ہے ۔
Artificial Super intelligence (ASI)
ASI ٹوکن سپر انٹیلیجنس الائنس کا حصہ ہے، جو Fetch.ai, SingularityNET اور Ocean Protocol کے درمیان کولیبریشن ہے۔ یہ الائنس ان سب کی AI صلاحیتوں کو یکجا کرنے اور ایک یونیورسل AI ٹوکن بنانے کا ایک منصوبہ ہے تاکہ AI سروسز کو آسان بنایا جا سکے اور ایک مربوط AI ایکو سسٹم کو فروغ دیا جا سکے۔
تصور کریں کہ ایک AI سے چلنے والی عالمی سپلائی چین ہو جہاں Fetch.ai کے ایجنٹس لاجسٹکس کو بہتر بناتے ہوں، Ocean Protocol ضروری ڈیٹا فراہم کرتا ہو اور SingularityNET ڈیمانڈ فورکاسٹنگ اور انوینٹری مینجمنٹ کے لیے خصوصی AI سروسز فراہم کرتا ہو۔ ASI ٹوکن اس متحد ایکو سسٹم میں ٹرانزیکشنز اور اینٹگریشن کی سہولت فراہم کرے گا۔
انضمام اور اس کی اہمیت
Fetch.ai، SingularityNET اور Ocean Protocol کے درمیان Artificial Super intelligence Alliance (ASI) کی تخلیق کے لیے انضمام، ایک متحد AI سے چلنے والے بلاک چین ایکو سسٹم کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ اس انضمام کا مقصد ان کی ٹیکنالوجیز اور وسائل کو مربوط کرنا ہے، جس سے ڈی سنٹرلائزڈ AI ایپلیکیشنز کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم بنانا ہے۔ ASI ٹوکن اس ایکو سسٹم کے اندر یونیورسل کرنسی کے طور پر کام کرے گا، جو ان مربوط پلیٹ فارمز کے درمیان انٹریکشن اور ٹرانزیکشنز کو آسان بنائے گا۔
ASI پروجیکٹ کا مستقبل
ASI پروجیکٹ کا مستقبل بہت ہی شاندار نظر آتا ہے، جس میں فائنانس، ہیلتھ کیئر اور لاجسٹکس جیسے متعدد شعبوں کیلئے ایپلیکیشنز ہیں۔ Fetch.ai، SingularityNET اور Ocean Protocol کی مشترکہ مہارت کا فائدہ اٹھا کر، ASI پروجیکٹ AI ایپلیکیشنز میں جدت لانے کے ساتھ اس کی کارکردگی کو بڑھا سکتا ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ یہ مربوط پلیٹ فارم ڈیٹا شیئرنگ کو بڑھائے گا، AI سروسز کی ایکسسیبلٹی کو بہتر بنائے گا اور مختلف صنعتوں میں پیچیدہ پرا سس کو آسان بنائے گا۔
ٹوکنز کی کل سپلائی
CoinMarketCap کے مطابق:
ASI (مرجر کے بعد نیا ٹوکن) کی کل سپلائی تقریباً 2.63 بلین ٹوکنز ہوگی۔
FET کی کل سپلائی 2.63 بلین ٹوکنز ہے۔
OCEAN کی کل سپلائی 1.4 بلین ٹوکنز ہے۔
AGIX کی کل سپلائی 2 بلین ٹوکنز ہے۔
FET, OCEANاور AGIX کی کل سپلائی تقریباً 6.03 بلین ٹوکنز بنتی ہے۔ ASI کی کل سپلائی اس مجموعے سے 56% کم ہوگی۔ اگرچہ یہ فیگرز پروجیکٹ کی طرف سے آفیشلی تصدیق شدہ نہیں ہے، لیکن یہ پبلکلی دستیاب معلومات کی بنیاد پر ہیں ۔
سپلائی میں کمی اور مستقبل کی قیمت پر اثرات
FET, OCEAN, اور AGIX کی مشترکہ سپلائی کے مقابلے میں ASI کی سپلائی بھی کم ہوگی اور ساتھ ہی اس ایک ٹوکن کے اندر ان تینوں کی مشترکہ سروسز کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ انالسز کیا جاسکتا ہے کہ ، ASI کی قیمت کافی زیادہ ہوسکتی ہے اور ASI ٹوکن FET کی قیمت کے مقابلے میں دگنی قیمت تک جاسکتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی ٹیم اور Binance نے اعلان کیا ہے کہ FET ہولڈرز کو 1:1 ASI کے تناسب پر ملے گا، یعنی اگر آپ کے پاس 1 FET ہے، تو آپ کو 1 ASI ملے گا۔
ان تینوں ٹوکنز کے ASI میں یکجا ہونے سے ایک مضبوط اورموثر ٹوکن اکانومی وجود میں آسکتی ہے جو AI سے چلنے والی بلاک چین ایپلیکیشنز کی وسیع رینج کو سپورٹ کرےگی۔
نتیجہ
AI (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) اور بلاک چین کا FET, OCEAN, AGIX, اور نئے ASI جیسے ٹوکنز کے ذریعے انضمام، ڈی سنٹرلائزڈ ٹیکنالوجیز میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ پروجیکٹس نہ صرف بلاک چین نیٹ ورکس کی صلاحیتوں کو بہتر بناتے ہیں بلکہ زیادہ سمارٹ اور موثر سسٹمز کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ AI اور بلاک چین کا یہ امتزاج ایک ایسے مستقبل کا خواب دکھاتا ہے جہاں یہ ٹیکنالوجیز مل کر مختلف صنعتوں کو انقلاب کی راہ پر گامزن کر دیں گی، انہیں زیادہ سمارٹ اور مؤثر بنائیں گی۔