اگرہم کسی لانگ ڈرائیوپرنکلنے کا سوچتے ہیں تو اس سے پہلے جس گاڑی میں ہم نے جانا ہے اس کی مکمل طور سے جانچ کریں گے ، گاڑی میں ضرورت کا ایندھن بھریں گے اور جس راستے پر جانا ہے اس کے متعلق معلومات اکھٹی کریں گے ۔یہی دانشمندانہ طریقہ ہوتا ہے کہ ہر طرح کی تیاری کر کے سفر پر نکلا جائے ۔اگر کوئی شخص لاپرواہی کرتے ہوئے بغیر تیاری کے ایسے لمبے سفر پر نکلتا ہے تو یہ ایک احمقانہ فیصلہ شمار ہوگا۔ کرپٹو ٹریڈنگ ایک خوشنما مگر کٹھن راستے کی طرح ہے جہاں سیلف SWOT انالسز کے بغیر داخل ہونا بھی ایسا ہی ہے کہ جیسے کوئی بنا اپنی گاڑی کی جانچ کروائے ،بنا اس فیول ڈلوائے اور راستے کے متعلق معلومات حاصل کئے بغیر لانگ ڈرائیو پر نکل کھڑا ہو۔
ایک سیلف SWOT انالسز میں آپ اپنے مضبوط اور کمزور پوائنٹس کو دیکھتے ہیں اور ملنے والے مواقع اور ممکنہ خطرات کا تجزیہ کرتے ہیں۔ یہ وہ اہم تیاری ہو سکتی ہے جو آپ کو ٹریڈنگ مارکیٹ میں کامیابی کے لیے تیار کرتی ہے۔تو آیئے جانتے ہیں کہ سیلف SWOT انالسز ہےکیا ہے اور یہ کرپٹو ٹریڈرز لئے کس درجے کی اہمیت رکھتی ہے ؟
سیلف SWOT انالسز کیا ہے؟
SWOT انالسز ایک اسٹریٹجک پلاننگ کا ٹول ہے جو آپ کے پلاننگ پر اثر انداز ہونے والے داخلی اورخارجی عوامل کی نشاندہی اورتشخیص کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس میں درج ذیل چیزوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے:
Strengths (طاقتیں)
آپ کس چیز میں مہارت رکھتے ہیں؟ آپ کے پاس کون سے وسائل موجود ہیں؟
Weaknesses (کمزوریاں)
کن جگہوں پر بہتری کی ضرورت ہے؟ آپ کے اندر کون سی مہارت یا معلومات میں کمی ہے؟
Opportunities (مواقع)
کون سے خارجی عوامل ہیں جن سے آپ فائدہ اٹھا کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں؟
Threats (خطرات)
کون سے خارجی چیلنجز ہیں جو آپ کی ترقی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں؟
اپنے بارے میں ان سب پوائنٹس کا مکمل تجزیہ کرکے آپ ایک ایسی اسٹریٹجی تیار کر سکتے ہیں جہاں آپ اپنی مہارت والی چیزوں میں اپنی طاقت سے فائدہ اٹھا سکیں، اپنے اندر موجود کمزور پہلوؤں پر نظر رکھ کر ان کو دور کرنے کی کوشش کریں اورراہ میں پیش آنے والے خطرات سے نپٹیں اور ملنے والے مواقع کو لے سکیں ۔ ذیل میں ایک ایک پر تفصیلی بات کرتے ہیں اور مثالوں سے سمجھتے ہیں ۔
Strengths پلاننگ کی عمارت کیلئے مضبوط بنیاد:
فرض کرلیں کہ نوید ایک ڈیٹیل اورینٹڈ فائنانشل انالسٹ ہے جو مارکیٹ ٹرینڈز کو پہنچاننے میں مہارت رکھتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ مارکیٹ انالسزاوراس کی باریکیوں پردھیان دینا اس کے سٹرانگ پوائنٹس ہیں ۔ اب اگرنوید ٹریڈنگ کی دنیا میں آنا چاہتا ہے تو وہ اپنے انہی سٹرانگ پوائنٹس کا فائدہ اٹھائے گا ،ڈیٹا پر مبنی اسٹریٹجی اورمحتاط ریسرچ پر فوکس کرے گا جس سے وہ ٹریڈنگ کے دوران بہتر فیصلے لے سکے گا بلکہ اپنے پورٹ فولیو کو منافع بخش بنا سکے گا۔
اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ میرے سٹرانگ پوائنٹس کون سے ہیں توبیٹھ کر خود سے یہ سوالات پوچھ لیجئے !
کون سی اسکلز ہیں جن میں میں مہارت رکھتا ہوں؟
کون سی منفر د قسم کی معلومات یا تجربات ہیں میرے پاس ؟
کیسے میں اپنے ان سٹرانگ پوائنٹس کو بروئے کار لاتے ہوئے منافع بخش ٹریڈنگ کرسکتا ہوں؟
Weaknesses تسلیم کرنا اور بہتر بنانا:
فرض کریں کہ جان ایک پرجوش قسم کا ٹریڈر ہے مگر اپنے ایموشنز کو قابو میں رکھنے میں اسے مشکل پیش آرہی ہوتی ہے اور اسی وجہ سے ہر بارجلدبازی میں ایسے قدم اٹھا لیتا ہے جو ٹریڈنگ میں غلط انٹریز کی وجہ اس کیلئے بھاری نقصانات کا باعث بن رہے ہوتے ہیں ۔اب جان اگر ٹریڈنگ کے میدان میں منافع کمانا چاہتا ہے تواس کو سب سے پہلے بیٹھ کر اپنی اس کمزوری کو تسلیم کر لینی ہوگی اور پھر اس کے لئے پلان بنانا ہوگا کہ اسے اپنے جذبات کو اصولوں کے تابع کرنا ہوگا۔اس کیلئے اسے خودکار ٹریڈنگ سسٹمز کا استعمال شروع کرنا ہوگا اور اپنے فیصلوں پر جذبات کے اثرات کو کم کرنے کے لیے سخت ٹریڈنگ کے اصول وضع کرنے ہونگے۔ تبھی وہ اس میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکے گا۔
اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ میری کمزوریاں کیا کیاہیں توبیٹھ کر خود سے یہ سوالات پوچھ لیجئے !
مجھے کن اسکلز کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے؟
میری کمزوریاں میرے ٹریڈنگ کےفیصلوں پر کیسے اثر ڈالتی ہیں؟
ان کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے میں کون سے اقدامات کر سکتا ہوں؟
Opportunities موقع سے فائدہ اٹھانا:
فرض کریں کہ سارہ ایک متجسس لڑکی ہے جو ہر دم نئی نئی ٹیکنالوجیز کو کھوجتی اور ان کو اپنانے کی کوشش کرتی رہتی ہے ۔یہ وہ زمانہ ہے جب کرپٹو کرنسیز اور بلاک چین فائنانشل مارکیٹ کے افق سے ابھی طلوع ہونے کو تھے ۔ اپنے تجسس سے مجبور ہو کرسارہ اس نئی ٹیکنالوجی کی کھوج میں پڑگئی اور اس کو اپنے لئے سنہری موقعے کے طور پر لیا۔ سارہ کے اسی تجسس اور کھوج نے اس کو یہ موقع دیا کہ وہ بروقت کرپٹو مارکیٹ میں داخل ہوجائے اور اس سے خاطر خواہ فائدہ اٹھائے ۔ تو یہاں سارہ نے نئی اور ابھرتے ہوئے ٹرینڈز کو بارے میں بروقت خود کو باخبر رکھ کر اس کے بارےمیں سیکھا اور اپنی معلومات کو اپنے فائدے کیلئے کام میں لائی ۔
اپنے مواقع سے بروقت فائدہ اٹھانےکیلئے ذیل کی ان باتوں پر توجہ دیں :
کون سے مارکیٹ ٹرینڈز ہیں جن سے میں فائدہ اٹھا سکتا ہوں؟
نئے ابھرتے ہوئے مواقع کے بارے میں میں بروقت خود کو کیسے باخبر رکھ سکتا ہوں ؟
کون سے ریسورسز یا نیٹ ورکس میری مدد کر سکتے ہیں تاکہ میں ان مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکوں؟
Threats چیلنجز کا سامنا :
فرض کریں کہ مائیکل نامی ایک شخص اپنی سیونگز کو لے کر کرپٹو مارکیٹ میں داخل ہوئے اور اس نے یہ جاننے کی کوشش نہیں کی کہ کون سی وہ ریگولیٹری تبدیلیاں ہیں جو ان کی انویسٹمنٹ پر برا اثر ڈال سکتی ہیں ۔ اب جوں ہی انہوں نے کسی جگہ اپنا پیسہ انویسٹ کیا تو وہاں نئے ضوابط کے نفاذ ہوگیا جس کی وجہ سے ان کو غیر متوقع نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔اب مائیکل اگر آئندہ کیلئے ان نقصانات سے بچنا چاہتا ہے تو اسے اصول و ضوابط اور قوانین میں تبدیلیوں اور مارکیٹ کی پیش رفتوں پر سے نظر رکھنی ہوگی جس کا فائدہ یہ ہوگا کہ وہ مستقبل میں ایسے خطرات کا سامنا زیادہ موثر طریقے سے کر سکے گا۔
پیش آمد خطرات سے بچنے کیلئے خود سے یہ سوالات پوچھیں !
کون سے خارجی عوامل میری ٹریڈنگ کو منفی طور پر متاثر کر سکتے ہیں؟
ممکنہ خطرات کے بارے میں بروقت اپ ڈیٹ رہنے کے لیے میں کیا کر سکتا ہوں؟
ان خطرات کو کم کرنے کے لیے میں کون سے متبادل پلاننگ بنا سکتا ہوں؟
نتیجہ: کامیابی کا روڈ میپ
سیلف SWOT انالسز آپ کے لیے ٹریڈنگ میں کامیابی کا روڈ میپ ہے۔ یہ آپ کو آپ کی طاقتوں کو فائدہ اٹھانے، کمزوریوں کو بہتر بنانے، ملنے والے مواقع سے بروقت فائدہ اٹھانے اور پیش آنے والے خطرات کی تیاری کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ وارن بفیٹ کا قول مشہور ہے کہ : “رسک اس بات سے پیدا ہوجاتا ہےکہ آپ کو یہ نہیں معلوم ہوتا کہ آپ کر کیا رہے ہیں ” خود کو اور مارکیٹ کو اچھی سمجھ کر آپ رسک کوکم کر سکتے ہیں اور کامیابی کےامکانات کو زیادہ سے زیادہ بڑھا سکتے ہیں۔
لہٰذا،ٹریڈنگ کی اس لانگ ڈرائیو پر پر نکلنے سے پہلے، تھوڑا سا وقت نکال کراپنا ایک سیلف SWOT انالسز کریں اور اس کو ہلکا مت لیں ۔ اپنی طاقتوں، کمزوریوں، مواقع اور خطرات کے بارے میں اگر آپ واضح معلومات رکھیں گے تو ٹریڈنگ کی دنیا میں آپ کامیابی کے ساتھ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اچھی طرح تیار ہوں گے۔
یاد رکھیں، کامیاب ٹریڈنگ کا مطلب صرف صحیح ٹریڈز لینا نہیں ہوتا بلکہ صحیح معنوں میں ایک کامیاب ٹریڈر وہ ہے جو نہ صرف اپنی مہارتوں سے آگاہ ہو بلکہ اپنی کمزوریوں کو جان پر ان کی بہتری پر کا م کر رہا ہوں اور ملنے والے مواقع سے بروقت فائدہ اٹھانے کیلئے بھی تیار ہو تو اس کےساتھ ساتھ آنے والے خطرات کیلئے بھی پہلے اپنی اسٹریٹجی تیار کر چکا ہو۔