کیا ایران اسرائیل پ...
 
Notifications
Clear all

کیا ایران اسرائیل پر حملہ کرے گا؟

8 Posts
4 Users
9 Reactions
104 Views
Owais Paracha
(@botslashadmin)
Reputable Member Admin
Joined: 4 months ago
Posts: 190
Topic starter  

اسے آپ آج کل کا سب ہاٹ اور برننگ سوال کہہ سکتے ہیں۔ پورا میڈیا مختلف تجزیوں سے بھرا ہوا ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ ایران اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے اور کوئی کہتا ہے کہ نہیں کر سکتا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر ایران اسرائیل پر حملہ کرتا ہے تو اس کے عالمی اثرات ہوں گے اور عین ممکن ہے کہ تیسری جنگ عظیم شروع ہو جائے۔

اس سچویشن کو سمجھنے کے لیے سب سے پہلے ہمیں یہ جاننا چاہیے کہ ایران کے پاس اگرچہ جذبات کافی ہیں لیکن فوجی قوت نہیں ہے۔ بعض خبر رساں اداروں کے مطابق ایران نے ابھی جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔ لیکن یہ جوہری ہتھیار اسرائیل تک کیسے پہنچیں گے؟ یہ اصل سوال ہے۔ کوئی بھی ایٹم بم خود سے اڑ نہیں سکتا۔ وہ یا جہاز کے ذریعے جاتا ہے اور یا میزائل کے ذریعے۔ ایران کے پاس پہلی چیز یعنی فضائی قوت کافی کمزور ہے جس کا مظاہرہ ہم گزشتہ سال پاکستان اور ایران کے معاملے میں دیکھ چکے ہیں۔ پھر ایران کی سرحد بھی اسرائیل سے متصل نہیں ہے کہ وہ جہاز اڑائے اور ڈائریکٹ حملہ کر دے۔ اسے ایک لمبا راستہ طے کرنا ہوگا اور اس وقت تک اسرائیل دفاع کے لیے تیار ہو چکا ہوگا۔

دوسرا طریقہ میزائل کے ذریعے ایٹمی مواد پہنچانا ہے تو یہ ضرور ممکن ہے اور ایران اتنی میزائل قوت رکھتا ہے۔ لیکن اسرائیل کے پاس اس کے دفاع کے لیے آئرن ڈوم ہے جس سے گزرنا اگرچہ میزائل کے لیے ناممکن نہیں لیکن مشکل ضرور ہے۔ آئرن ڈوم کو بھی الجھایا جا سکتا ہے جیسے حماس نے کیا تھا۔ لیکن پھر اس کے جواب میں کیا ہوگا؟ اسرائیل حملہ کرے گا اور ایران کے پاس جوہری قوت کا ہونا موہوم ہے جب کہ اسرائیل کے پاس ہونا یقینی ہے۔ نتیجہ ایران کے لیے سخت تباہی کی صورت میں نکلے گا۔ لہذا سود و زیاں کے حساب میں یہ طریقہ بھی کچھ زیادہ بہتر نہیں ہے۔

یہاں اس چیز کو بھی ملحوظ رکھنا چاہیے کہ موجودہ واقعے کے مقابلے میں اسرائیل کا ایرانی سفارت خانے پر گزشتہ حملہ زیادہ بڑا واقعہ تھا۔ اگر ایران نے واقعتاً کوئی کاروائی کرنی ہوتی تو اس وقت کرتا اور جو علامتی ڈرون بھیجے تھے وہ نہ بھیجتا۔ اگر اس وقت ایران نے ایک مناسب راستہ نکال کر معاملہ ختم کر لیا تو اب زیادہ ممکن ہے کہ کچھ مزید نہ ہو۔ ہو سکتا ہے بہت سے لوگوں کو یہاں یہ بات سمجھ نہ آئے لیکن یہ حقیقت ہے کہ نیشن اسٹیٹ کے اس دور میں ہر ملک سب سے پہلے اپنا سوچتا پے۔ اگر ایران کا فائدہ حملہ کرنے میں ہوگا تو وہ کرے گا اور اگر نہیں ہوگا تو وہ اسے اسی طرح ہضم کر جائے گا جس طرح وہ اس سے پہلے اپنے سائنسدانوں وغیرہ کے قتل کو کر چکا ہے۔

اس تفصیل کے بعد اب بنیادی سوال پر آتے ہیں کہ کیا ایران اسرائیل پر حملہ کرے گا؟ اوپر مذکور تفصیل کو دیکھیں تو ایران کو اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہے۔ اگر یہ جنگ چھڑ بھی جاتی ہے تو اس کا انجام کیا ہوگا؟ یا تو تیسری عالمی جنگ اور یا عالمی طاقتوں کے بیچ میں پڑنے سے مصالحت۔ دوسری چیز کا امکان زیادہ ہے اور اگر یہ ہوتی ہے تو اس کے لیے ایران کو اتنا بکھیڑا پالنے اور نقصان کرنے کا کیا فائدہ ہے؟ اس لیے بظاہر یہی لگتا ہے کہ ایران اس معاملے کو ہضم کر لے گا۔ ہاں وہ علامتی حملہ کر سکتا ہے یا حزب اللہ یا کسی اور متحارب گروہ کے ذریعے لڑ سکتا ہے جس میں اس پر ڈائریکٹ بات نہیں آئے گی۔

بہرحال یہ عالمی سیاست ہے اور یہاں جس طرح درست فیصلے ہوتے ہیں اسی طرح غلط بھی ہوتے ہیں۔ یہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔


   
Usama Mehboob, Wajahat, najam and 3 people reacted
Quote
Jonah
(@jonah)
Estimable Member Pro Moderator English, Cryptoverse Alumnai
Joined: 2 months ago
Posts: 55
 

بہترین تجزیہ ۔ 


   
ReplyQuote
Cryptolover
(@cryptolover)
New Member
Joined: 2 months ago
Posts: 3
 

وہاں بہت بڑی گیم چل رہی ہے فلسطین کو ختم کرنے کے لیے اگر جنگ ہونی ہوتی تو اب تک شروع ہو چکی ہوتی۔ 


   
ReplyQuote
najam
(@najam)
Active Member Pro Cryptoverse Alumnai
Joined: 2 months ago
Posts: 5
 

Good balanced analysis! 


   
ReplyQuote
Owais Paracha
(@botslashadmin)
Reputable Member Admin
Joined: 4 months ago
Posts: 190
Topic starter  

Posted by: @cryptolover

وہاں بہت بڑی گیم چل رہی ہے فلسطین کو ختم کرنے کے لیے اگر جنگ ہونی ہوتی تو اب تک شروع ہو چکی ہوتی۔ 


ایران کو کیا فائدہ ہے فلسطین کے خاتمے کا؟

 


   
ReplyQuote
Cryptolover
(@cryptolover)
New Member
Joined: 2 months ago
Posts: 3
 

@botslashadmin نہیں کرے گا


   
ReplyQuote
Cryptolover
(@cryptolover)
New Member
Joined: 2 months ago
Posts: 3
 

فائدہ کا نہیں پتا مگر بات مہذب کی ہے جس کی وجہ سے ایران چھرا گھونپ رہا ہے ۔ یہودی تو ویسے بھی فسادی ہیں اسلام کے دشمن ہیں 


   
ReplyQuote
Owais Paracha
(@botslashadmin)
Reputable Member Admin
Joined: 4 months ago
Posts: 190
Topic starter  

Posted by: @cryptolover

فائدہ کا نہیں پتا مگر بات مہذب کی ہے جس کی وجہ سے ایران چھرا گھونپ رہا ہے ۔ یہودی تو ویسے بھی فسادی ہیں اسلام کے دشمن ہیں 

عالمی سیاست میں بہت سی چیزیں کانسپیریسی بھی ہوتی ہیں۔

 


   
ReplyQuote
Share:

Chat Boxes

Click on the group you want to chat in:

All subscribers

Pro/Educational members

Feedback/Queries

Cryptoverse Partcipants

Alumni