ٹرمپ اور ہیرس، صدر ...
 
Notifications
Clear all

ٹرمپ اور ہیرس، صدر کون؟

1 Posts
1 Users
1 Reactions
91 Views
Owais Paracha
(@botslashadmin)
Reputable Member Admin
Joined: 4 months ago
Posts: 190
Topic starter  

این پی آر اور پی بی ایس نیوز کے سروے میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹ کی صدارتی امیدوار کملا ہیریس اور سابق صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان انتہائی کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

صدر بائیڈن کی جانب سے انتخابی مہم سے دستبردار ہونے اور کاملا ہیریس کی توثیق کرنے کے بعد رجسٹرڈ ووٹرز پر کیے گئے این پی آر اور پی بی ایس نیوز کے سروے میں ریپبلکن صدارتی امیدوار کی مقبولیت 46 فیصد جبکہ کملا ہیرس کی مقبولیت 45 فیصد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سروے میں 9 فیصد ووٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے تاحال فیصلہ نہیں کیا کہ کسے ووٹ دیں گے۔

اس طرح ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت کملا ہیرس پر صرف ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے اور سروے میں غلطی کی گنجائش بھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ معاملہ انتہا سے زیادہ سخت ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت ریپبلکن پارٹی اور ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں کرپٹو کرنسی کی ریگولیشن اور اڈاپشن کے حوالے سے انتہائی اہم سمجھے جا رہے ہیں۔ جس قدر یہ مقابلہ زیادہ ہوگا اسی قدر ٹرمپ کا جھکاؤ بھی کرپٹو اور دیگر متنازعہ معاملات میں زیادہ ہوگا۔


   
S. A. Quddus reacted
Quote
Share:

Chat Boxes

Click on the group you want to chat in:

All subscribers

Pro/Educational members

Feedback/Queries

Cryptoverse Partcipants

Alumni