Notifications
Clear all
متفرقات و آراء
3
Posts
2
Users
2
Reactions
75
Views
Topic starter
05/08/2024 4:27 am
عالمی مارکیٹوں میں اس وقت خوف کا عالم ہے۔ بٹ کوائین ایک ہفتے میں ستر ہزار سے باون ہزار تک آیا ہے۔ ناسڈاک میں گیارہ سو پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ باقی مارکیٹس کا رخ بھی نیچے کی جانب ہے۔ جاپان میں تو کل ایک انڈیکس کی ٹریڈنگ ہی دس منٹ تک رک گئی تھی۔ ایک ماہ میں وہاں کے دو انڈیکسز میں بیس فیصد کی کمی ہو چکی ہے۔
امریکہ میں بے روزگاری کا ریٹ جون میں چار اعشاریہ ایک سے چار اعشاریہ تین تک پہنچ گیا ہے۔ امریکی اندرونی قرض تاریخی بلندیوں پر ہیں اس لیے امریکہ اب بے روزگاروں کو زیادہ عرصہ بٹھا کر کھلا نہیں سکتا۔ نتیجہ یہ ہے کہ ایک بار پھر کساد بازاری (ریسیشن) کی باتیں پھیل رہی ہیں۔
امریکہ میں انتخابات بھی سر پر ہیں اور موجودہ صدر انتخابات کی دوڑ سے ہی باہر ہو چکے ہیں۔ ایسے میں عوام کو ان سے کوئی پالیسی بنانے کی توقع نہیں ہے۔ اس سے معاملہ مزید گھمبیر ہو جاتا ہے۔
ایران اور اسرائیل کے تنازعے کا خوف بھی مارکیٹس میں ہے، خصوصاً آج اور کل کے دن تو بہت اہم ہیں۔ مشرق وسطی میں کیا ایک بڑی جنگ چھڑ جائے گی؟ یہ خوف بھی سیلنگ پریشر بنا رہا ہے۔ ایران کے زیادہ سے زیادہ ایک اور علامتی حملے کے امکانات لگتے ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ لیکن عام ٹریڈر یہ نہیں سمجھتا، سو وہ بیچ رہا ہے۔
ایسے موقع پر کرنے کے دو کام ہوتے ہیں: مارکیٹس کو صحیح طرح سمجھنا اور خود کو منفی جذبات اور پینک سے بچانا۔ جو یہ کر لے وہ مستقبل کا سکندر ہوتا ہے۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ جو شئیرز، کوائینز وغیرہ لیے ہوں ان سے چپک جایا جائے۔ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ نیچے جانے پر ہمیشہ پراپر رسک مینجمنٹ ہو اور لاس کی صورت میں ریکوری آتی ہو۔
اب اس پر کرپٹوورس کورس بیچ فور کی تھوڑی سی مارکیٹنگ تو بنتی ہے..... لیکن چھوڑیں! وہ نہیں کرتا۔ عالمی مارکیٹس کی سچویشن یہ ہے اور چند ماہ بعد نہیں ہوگی۔
M Rehan Khan and Saqib855 reacted
05/08/2024 6:17 am
ایران کی اس وقت کوئی اوقات نہیں پہلے بھی ڈینگیں مارتا رہا ہے اب بھی انڈر دا ٹیبل سارے کام اسرائیل اور امریکہ کی مرضی سے ہورہے ہیں
Topic starter
05/08/2024 8:08 am
ایران کی اس وقت کوئی اوقات نہیں پہلے بھی ڈینگیں مارتا رہا ہے اب بھی انڈر دا ٹیبل سارے کام اسرائیل اور امریکہ کی مرضی سے ہورہے ہیں
دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔