بٹ کوائین عالمی ریز...
 
Notifications
Clear all

بٹ کوائین عالمی ریزرو اور ہم...

1 Posts
1 Users
4 Reactions
127 Views
Owais Paracha
(@botslashadmin)
Honorable Member Admin
Joined: 7 months ago
Posts: 189
Topic starter  

کل کی رات (یعنی امریکی دن) بٹ کوائین کے لیے فنڈامینٹل لیول پر ایک ہنگامہ خیز رات تھی۔ صرف اس ایک رات کی پانچ خبریں سنیے!

اول: ڈونلڈ ٹرمپ نے "بٹ کوائین کانفرنس" سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں صدر بنا تو امریکہ اپنے ریزرو میں بٹ کوائین رکھے گا۔ اس وقت ٹرمپ سب سے مضبوط امریکی صدارتی امید وار ہیں۔

دوم: ذرائع کے مطابق ٹرمپ کے مقابل امریکی صدارتی امیدوار "کمالا ہیرس" نے ٹاپ کرپٹو کمپنیوں سے نئے سرے سے تعلقات بحال کرنے کے لیے رابطے کیے ہیں۔ اگر یہ ہو جاتا ہے تو دونوں صدارتی امیدوار بٹ کوائین کے حامی ہو جائیں گے۔

سوم: امریکی سینیٹر "سنتھیا لمیس" کا کہنا ہے کہ وہ ایک بل پیش کر رہی ہیں جس کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ ایک ملین بٹ کوائین خرید کر اپنے پاس ریزرو میں رکھے۔ بظاہر اس کا پاس ہونا فی الحال مشکل لگتا ہے لیکن اگر یہ بل پاس ہو گیا تو یہ بٹ کوائین کو سونے جیسی حیثیت دے دے گا۔ ایک ملین بٹ کوائین کا مطلب کل سپلائی کا پانچ فیصد ہے۔

چہارم: امریکی ریاست "وایومنگ" کی یونی ورسٹی آف وایومنگ نے بٹ کوائین پر ریسرچ کے لیے باقاعدہ ڈپارٹمنٹ قائم کر دیا ہے۔ یہاں سے جو ریسرچ ہوگی وہ امید ہے کہ مستقبل میں بٹ کوائین کی بنیاد پر بننے والی پالیسیوں میں امریکہ کو اضافی صلاحیت دے گی۔

پنجم: رابرٹ کینیڈی جونئیر بھی امریکی صدارتی امیدوار ہیں۔ ان کا یہ کہنا تھا کہ اگر وہ منتخب ہوتے ہیں تو امریکہ 4 ملین بٹ کوائین ریزرو بنائے گا۔ یوں لگ رہا ہے کہ امریکہ میں پورا الیکشن بٹ کوائین پر لڑا جا رہا ہے۔

کیا آپ کو ان خبروں سے اندازہ ہو رہا ہے کہ تصویر کیا بن رہی ہے؟ امریکہ بٹ کوائین کو ڈالر کے پیچھے ریزرو بنانے جا رہا ہے۔ اگر یہ واقعی ہو جاتا ہے تو مستقبل میں جن ممالک کے پاس بٹ کوائین ہوگا ان کی معیشت مضبوط ہوا کرے گی۔ ان کی وہی حیثیت ہوگی جو سونا رکھنے والے ممالک کی ہوتی ہے۔

لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ خبریں دنیا کے لیے نئی ہیں، میں تو گزشتہ چھ سات سال سے یہ سمجھاتا آ رہا ہوں۔ ہمارے یہاں ابھی تک کہ خیال ہی ختم نہیں ہو رہا کہ یہ "جوا" اور "سٹے بازی" ہے، یہ ایک فرضی چیز ہے اور اسے "مسلمانوں" کے اذہان و اموال کے ساتھ کھیلنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اور اللہ معاف کرے، ان باتوں کی بنیاد ایک ایسے ڈاکٹر صاحب بن رہے ہیں جو اپنا تعارف دنیا کے ٹاپ کمپیوٹر سائنٹسٹ اور بلاک چین ایکسپرٹ کے طور پر کرواتے ہیں۔ وہ یہ تعارف کرواتے ہیں مفتیان کرام کے سامنے اور مفتیان کرام ان کی بات پر آمنا و سلمنا کہتے ہیں کہ "یہ فیلڈ کے ماہر ہیں".....

یا تو پوری دنیا پاگل ہو چکی ہے، اور یا..... یا بھی دنیا ہی پاگل ہو چکی ہے..... اور کیا کہوں؟

Crazy Exhausted  


   
Muhammad Tariq, S. A. Quddus, Jonah and 1 people reacted
Quote
Share: