ٹریڈنگ میں بریک لین...
 
Notifications
Clear all

ٹریڈنگ میں بریک لینا : سب سے زیادہ نظر انداز کی جانے والی چیز

1 Posts
1 Users
0 Reactions
17 Views
Irfan
(@irfan)
Joined: 4 months ago
Posts: 29
Topic starter  
wpf-cross-image

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ٹریڈر ٹریڈنگ کرتے ہوئے سب سے زیادہ کس چیز کو بھولتا ہے؟ جی ہاں وہ ہے ٹریڈنگ میں بریک لینا ۔ ذرا سوچیں کہ اگرایک گاڑی بنا رکے مسلسل دن رات چل رہی ہو تو ایک وقت آئے گا کہ اس میں خرابی کے آثار ظاہر ہونے لگیں گے۔ انجن زیادہ گرم ہو سکتا ہے، ٹائر گھس سکتے ہیں،یہاں تک کہ گاڑی پوری کی پوری خراب ہو سکتی ہے۔ جب ہم مسلسل کسی ایسی حالت یا ماحول میں رہتے ہیں جہاں ہمہ وقت ذہنی دباؤ کا شکار ہو ں جیسے ٹریڈنگ وغیرہ کے دوران اور ہم کوئی وقفہ نہ لیں تو ہمار ی دماغی اور جسمانی صحت پر نہایت برا اثر پڑسکتا ہے۔

ٹریڈنگ کی ٹریڈمل

فائنانشل مارکیٹس میں ٹریڈنگ کسی ہائی سٹیکس گیم کی طرح ہوتی ہے ۔ مارکیٹس کو مسلسل مانیٹر کرنا ، فوری فیصلے کرنا اور بڑے بڑے فائنانشل رسکس کو ہینڈل کرنا یہ سب چیزیں ایک ٹریڈر کو بے انتہا ذہنی دباؤ کا شکار کرسکتی ہیں ۔اس کو یوں سمجھیں کہ گویا آپ ایک کبھی نہ رکنے والی ٹریڈ مل پر بھاگ رہے ہوں اور آپ کا اٹھایا گیا ہر قدم ہر فیصلہ کسی بڑے فائدے یا نقصان کا سبب بن سکتا ہے ۔ ایسے موقع پر جبکہ صورتحال غیر یقینی ہو اور اس میں رہتے ہوئے خود کو غلطیوں سے بچا کرنقصان سے بچنا اور منافع میں رہنا یہ سب آپ کی ذہنی صحت پر بہت برا اثر ڈال سکتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ سب ذہنی دباؤ آپ کو انزائٹی اور ڈپریشن میں مبتلا کرسکتا ہے ۔

بریک لینے کی اہمیت

جیسے کسی بھی دوسری ہائی اسٹریس جاب میں چھٹی یا بریک لینا ذہنی صحت اور مجموعی طور سے خود تندرست رکھنے کیلئے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے بلکل ویسی ہی اہمیت اس کی ٹریڈنگ کے دوران بھی ہے۔ ٹریڈنگ میں بریک لینا کوئی تفریح یا عیاشی نہیں بلکہ یہ ایک اہم ضرورت ہے ۔ ذیل میں اس کی چند وجوہات بیان کی جاتی ہیں ۔

ذہنی ریچارج

ہمارے دماغ کی تخلیق اوراس کا ڈیزائن چوبیس گھنٹے بنا کسی وقفے کے مسلسل کام کیلئے نہیں ہے ۔ اسے بھی آرام اور پھر ریچارج کیلئے وقت درکار ہوتا ہے ۔ مسلسل ٹریڈنگ کرنا ہماری ذہنی تھکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے جس سے ہمارے بہتر سوچنے اور اچھے اور معقول فیصلے لینے کی صلاحیت ماند پڑ جاتی ہے ۔ ایک بریک ہمارے دماغ کو نہ صرف آرام دیتی ہے بلکہ ریکوری اور ریفریش ہونے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

دباؤ میں کمی

ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ کے مستقل اتار چڑھاؤ سے ذہنی دباؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ مستقل ایسے دباؤ میں رہنے سے متعدد مسائل جیسے دل کی بیماریاں، ہائی بلڈ پریشر اور ذہنی صحت کے امراض جیسے ڈپریشن اور انزائٹی ہوسکتے ہیں ۔ بریک کے لئے وقت نکال کر آپ اپنے ذہنی دباؤ کو بھی کم کرسکتے ہیں اور آپ کے دماغ کو واپس ریفریش ہو کر ری سیٹ ہونےمیں مدد ملتی ہے ۔

نقطہ نظر اور غور و فکر

ٹریڈنگ سے بریک لینے سے ٹریڈرز کو نئے سرے اپنے اسٹریٹجیز پر غور کرنے کا موقع ملتا ہے ۔اپنے سابقہ تجربات پرغور کرنے اور نئی اسٹریٹجیز میں ان غلطیوں کو دور کرنے کا موقع ملتا ہے۔ یہ سب لا نگ ٹرم میں ایک ٹریڈر کیلئے بہتر فیصلہ سازی میں معاون ہوتا ہے ۔

روزمرہ کی مثالیں

کسی بھی گیم کے اتھلیٹس کو دیکھیں ۔ یہ لوگ نہایت سخت ٹریننگ سیشن لیتے ہیں اورٹف شیڈول کو فالو کرتے ہیں مگر ان کی روٹین میں آرام اوربریک کے دن ضرور شامل ہوتے ہیں ۔ وقفے کے یہ دن ان کے پٹھوں کی بحالی اورمجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ اگر یہ کھلاڑی وقفہ نہ کریں تو زیادہ امکان ہوتا ہے کہ یہ چوٹوں اور تھکاوٹ کا شکار ہو جائیں۔ ٹھیک اسی طرح، ٹریڈرز کو بھی کسی "آرام کے دن" کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔

اس کی ایک اورمثال امتحانات کے ایام میں تیاری کرنے والے طلباء ہیں۔ بغیر بریک لئے مسلسل پڑھائی کرنے سے تھکاوٹ اورکارکردگی میں کمی ہو سکتی ہے۔ تاہم، جو طلباء باقاعدگی سے بریک لیتے ہیں، مناسب نیند لیتے ہیں اور آرام کرتے ہیں، وہ تعلیمی لحاظ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ یہی اصول ٹریڈنگ پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

بریک نہ لینے کے نتائج

بریک نہ لینے کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔طویل عرصے تک مسلسل تناؤ میں رہنا اوربریک نہ لیناڈپریشن کا سبب بن سکتا ہے۔ ڈپریشن صرف طبیعت کے انقباض اور اداسی محسوس کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کی وجہ سے آپ کی کی کارکردگی اور صلاحیت بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔ اس سے آپ کی قوت فیصلہ ، فوکس اور مجموعی معیار زندگی کو متاثر کر سکتا ہے۔ ایک دباؤ کا شکار ٹریڈر ٹریڈنگ کے دوران غلط فیصلے لے کر مزید نقصان اور خسارے میں پڑتا جائے گا جو اس کیلئے مزید ذہنی دباؤ اورصحت کے مسائل کا باعث بنتا جائے گا۔

نتیجہ

یہ جاننا لازمی ہےکہ ٹریڈنگ میں بریک یا چھٹی کرلینا آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کو برقراررکھنے کے لیے ضروری ہے۔ بغیر بریک کے مسلسل ٹریڈنگ کرنے سے ذہنی تھکان اور تناؤ کی سطح میں اضافہ اور ڈپریشن جیسے سنگین دماغی صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ باقاعدگی سے بریک لینے سے ٹریڈر اپنے دماغ کو ری چارج کر سکتے ہیں، اپنے ذہنی تناؤ کو کم کر سکتے ہیں اوراپنے سابقہ تجربات پرغورکر کے نئے فیصلوں میں بہتری لا کر منافع کما سکتے ہیں ۔ جیسے ایک گاڑی کو بہترین حالت میں رکھنے کے لیے باقاعدگی سے دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے، ہمارے دماغ کو بھی بہترین کارکردگی کے لیے باقاعدہ بریک کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہذا، اگرآپ ایک ٹریڈر ہیں تو کبھی کبھار ٹریڈنگ کے ٹریڈمل سے اترنا یاد رکھیں — آپ کا دماغ اور صحت آپ کے شکرگزار ہونگے ۔


   
Quote
Share: