2024 کی بٹ کوائن کا...
 
Notifications
Clear all

2024 کی بٹ کوائن کانفرنس کا جنون: کب اور کیا؟

1 Posts
1 Users
0 Reactions
2 Views
Owais Paracha
(@botslashadmin)
Reputable Member Admin
Joined: 4 months ago
Posts: 190
Topic starter  
wpf-cross-image

بٹ کوائن کانفرنس  کیا ہے جس کا اتنا چرچا ہے؟ اس کی اہمیت کیا ہے اور کون لوگ اس میں شامل ہیں؟ اسے سمجھنے کے لیے تصور کیجیے کہ آپ ایک بڑے ہال میں ہیں جس کے ہر کونے میں دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی بات ہو رہی ہے اور دنیا بھر سے انویسٹرز اور ماہرین اس میں ہیں۔ ہر جانب کسی نئی چیز کی بات ہو رہی ہے اور سب اپنے آئیڈیاز شئیر کر رہے ہیں۔  آپ کے احساسات کیا ہوں گے؟ آپ اپنے رگ و پے میں جدت اور توانائی بھرتے محسوس کریں گے۔

بس کچھ ایسی ہی بٹ کوائن کانفرنس ہوتی ہے جہاں بٹ کوائن اور اس کی دنیا کی معیشت تبدیل کرنے والی صلاحیت پر یقین کرنے والے شامل ہوتے ہیں۔ دنیا بھر سے پر عزم ڈیویلپرز، دور اندیش انویسٹرز اور  باہمت صارفین اس کانفرنس میں آتے ہیں اور اسے ایک اہم ترین اجلاس سمجھا جاتا ہے۔

کانفرنس کی ابتدا:

پہلی بٹ کوائن کانفرنس 2011ء میں چند لوگوں کے ساتھ ہوئی جو بٹ کوائن سے جذباتی وابستگی رکھتے تھے۔ در حقیقت 2011ء میں دو کانفرنسز ہوئی تھیں، ایک نیویارک میں اگست میں اور دوسری  "یوروپین بٹ کوائن کانفرنس" کے نام سے پراگ میں۔ نیویارک والی کانفرنس کی مین تھیم میں ہمیں "ایم ٹی گاکس" ایکسچینج کا اثر نظر آتا ہے جو بعد میں ہیک ہوئی اور دیوالیہ ہو گئی۔

اس کے بعد 2013ء میں "بٹ کوائین فاؤنڈیشن" نے ایک کانفرنس آرگنائز کی، 2014ء میں ایک اور ہوئی اور پھر 2015ء سے کوائن ڈیسک نے مشہور عام "بٹ کوائن کانفرنس" کا آغاز کیا جو تاحال جاری ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی کانفرنسز سال بھر میں ہوتی ہیں۔ ابتدا میں ان میں چند لوگ ہوتے تھے اور اب دنیا بھر سے ہزاروں لوگ ان میں شامل ہوتے ہیں۔

مقاصد اور حاصل شدہ ٹارگٹس:

بٹ کوائن کانفرنس کا بنیادی مقصد ایک ہی ہوتا ہے: بٹ کوائن کے بارے میں آگاہی پھیلانا اور اسے عام کرنا۔ 2011ء میں چند لوگوں سے شروع ہونے والی اس کانفرنس کو جب ہم آج کے تناظر میں دیکھتے ہیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ یہ مقصد بھرپور طریقے سے حاصل ہوا ہے۔ یہ کانفرنس اپنے مقاصد میں اس قدر اہمیت حاصل کر چکی ہے کہ اگلے ہفتے (25 تا 27 جولائی 2024ء) کو ہونے والی کانفرنس میں دو امریکی صدارتی امیدوار، خصوصاً ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں۔

 

 

اگر ہم 2009ء میں بننے والے بٹ کوائن، اس کی اس وقت کی قیمت جو چند پیسے تھی اور اس وقت کے استعمال کرنے والوں کی تعداد کو دیکھیں اور آج سے موازنہ کریں تو بہت تبدیلی نظر آتی ہے۔ آج اس کے بارے میں دنیا بھر میں قوانین بن رہے ہیں، دو ممالک (ایل سلواڈور اور ہونڈورس) میں یہ لیگل ٹینڈر ہے ، بے شمار ممالک میں فنانشل ایسٹ کی حیثیت رکھتا ہے، کئی ریاستوں میں اس میں ٹیکس ادا کیا جا سکتا ہے، سوئٹزر لینڈ کے شہر "لوگانو" میں یہ "آلٹرنیٹ کرنسی" کے طور پر استعمال ہو رہا ہے اور امریکا، ہانگ کانگ اور آسٹریلیا میں اس کے اسپاٹ ای ٹی ایف ٹریڈ ہو رہے ہیں۔ صرف پندرہ سالوں میں بلا شبہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

بٹ کوائن کانفرنس 2024ء اور اس کی اہمیت:

گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی بٹ کوائن کانفرنس منعقد ہو رہی ہے، لیکن ماہرین کے مطابق اس بار کی یہ کانفرنس گزشتہ تمام کانفرنسز سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال ایک جانب "بلیک روک" اور "آرک انویسٹ" جیسے دیوہیکل فنڈ مینیجرز اس فیلڈ میں آ چکے ہیں تو دوسری جانب یہ فیلڈ سیاسی طور پر بھی اہم ہو چکی ہے۔

اس کی سیاسی اہمیت کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" اور "رابرٹ کینیڈی جونئیر" بھی اس کانفرنس میں شامل ہو رہے ہیں۔ ان کے علاوہ آرک انویسٹ کی سی ای او "کیتھی ووڈ" اور مائکرو اسٹریٹجی کے "مائیکل سیلر" بھی اس میں گفتگو کریں گے۔  اس سے اس کانفرنس کی اہمیت اور اس کے پھیلتے اثرات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ یہ کانفرنس اگر کامیاب ہوتی ہے تو بٹ کوائین کو نئے آل ٹائم ہائی تک لے جا سکتی ہے۔

[caption id="attachment_8911" align="alignnone" width="1280"] بٹ کوائن کانفرنس میں اہم اسپیکرز[/caption]

خلاصہ:

بٹ کوائن کانفرنس ایک اہم اور معروف ایونٹ ہوتاہے جہاں دنیا بھر سے انویسٹرز سے لے کر سیاست دان تک شامل ہوتے ہیں۔  اس کانفرنس کا مقصد آگاہی پھیلانا ہوتا ہے۔  اس کانفرنس کے اثرات دور رس اور دیر پا سمجھے جاتے ہیں۔ اس سال 25 تا 27 جولائی کو یہ کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں امریکی صدارتی امیدواروں سے لے کر ایسٹ مینجمنٹ فنڈز کے سرکردہ افراد تک شامل ہورہے ہیں۔

اہم نکات

  • تیز رفتار بڑھوتری: اپنی ابتدا سے اب تک بٹ کوائن کانفرنس کے شرکاء بڑھتے رہے ہیں۔
  • ہائی پروفائل اسپیکرز:٢٠١٤ء کی کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کیتھی ووڈ جیسے ہائی پروفائل اسپیکرز خطاب کریں گے۔
  • مقاصد: کانفرنس کا بنیادی مقصد بٹ کوائن کا استعمال بڑھانا اور اس کی آگاہی پھیلانا ہوتا ہے۔
  • معاشی و سیاسی اثرات:کانفرنس میں اہم سیاسی رہنماؤں کی شمولیت واضح کرتی ہے کہ اس کے سیاسی اور معاشی طور پر پالیسی میکنگ پر اہم اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
  • نیٹ ورکنگ ہب:کرپٹو اسپیس کے مختلف شرکاء اور صارفین کے مابین یہ پلیٹ فارم نیٹ ورکنگ اور تعلقات کا اہم موقع ثابت ہوتا ہے۔

بٹ کوائن سے متعلق مزید سیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں: بتکوئین اکیڈمی

This topic was modified 2 days ago 4 times by Zaid Suleman

   
Quote
Share:

Chat Boxes

Click on the group you want to chat in:

All subscribers

Pro/Educational members

Feedback/Queries

Cryptoverse Partcipants

Alumni