آرڈر بلاکس کے ساتھ ...
 
Notifications
Clear all

آرڈر بلاکس کے ساتھ منافع: اسٹریٹجک ٹریڈنگ کی رہنمائی

1 Posts
1 Users
0 Reactions
30 Views
Irfan
(@irfan)
Joined: 4 months ago
Posts: 29
Topic starter  
wpf-cross-image

جیسے ایک سبزی منڈی میں آپ داخل ہوں تو ہر دکاندار کی اپنی خاص جگہ یا مقام ہوتا ہے جہاں انہوں نے اپنی چیزیں فروخت کیلئے سجا کر رکھی ہوتی ہیں اور مارکیٹ سے باقاعدگی سے خریداری کرنے والوں کو معلوم ہوتا ہے کہ کون سی چیز سب سے بہترین معیار کی کس جگہ سے ملے گی ایسے ہی ٹریڈنگ کی دنیا میں، "آرڈر بلاک" ہوتا ہے جو ان دکانداروں کی خاص جگہ یا مقام کی طرح ہوتا ہے ۔ یہ دراصل پرائس چارٹ پر ایک خاص مقام کو کہتے ہیں جہاں بہت زیادہ مقدار میں خرید اری یا فروخت کی سرگرمی ہو چکی ہوتی ہے۔ جیسے منڈی میں خریدار کو ان مخصوص مقامات کا معلوم ہونا ان کو سستی اور بہترین چیز خریدنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ویسے یہ آرڈر بلاکس کو سمجھنا ٹریڈرز کو یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ پرائس کی مومنٹ اب کس جانب (اوپر یا نیچے )کو ہوسکتی ہے تاکہ وہ خریدنے یا بیچنے کا فیصلہ کرسکے۔

آرڈر بلاک کیا ہے؟

سادہ الفاظ میں یوں سمجھ لیں کہ آرڈر بلاک کسی ٹریڈنگ چارٹ پر اس زون کو کہتے ہیں جہاں بڑے ادارے، جیسے کہ بینک یا ہیج فنڈزنے بڑی خرید یا فروخت کے آرڈرز پلیس کئے ہوتے ہیں۔ یہ بلاکس مضبوط سپورٹس یا ریزسٹنس والے مقامات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اسے مارکیٹ میں بڑے کھلاڑیوں کے پیچھے چھوڑے گئے نقوش کے طور پر سمجھ لیں ۔ جب یہ ادارے بڑی مقدار میں خرید اری یا فروخت کرتے ہیں، تو وہ پرائس چارٹ پر ایک نشان چھوڑ جاتے ہیں، جسے ٹریڈرز اپنے فائدے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

آرڈربلاکس کو چارٹس پرایسے پوائنٹس کی صورت میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں سے قیمت متعددبار باؤنس بیک ہوئی ہو۔ یہ ویسے ہی کوئی بے ترتیب واقعات نہیں ہوتے بلکہ یہ اس میدان کے بڑے کھلاڑیوں کی طرف سےاس پوائنٹ پر مخصوص پرائس لیول پر کی گئی خریداری یا فروخت کےعمل کو ظاہر کرتے ہیں ۔ یہ سرگرمی اکثر مارکیٹ میں ایک قسم کی "یادداشت" بن جاتی ہے اور ٹریڈرز چارٹس میں پیچھے جا کر ان لیولز دیکھ کر مستقبل میں قیمت کے اتار چڑھاؤ کا اندازہ لگا سکتے ہیں ۔

[caption id="attachment_4494" align="alignnone" width="1564"]Order blocks on current chart تصویر میں سبز بلاک بائینگ آرڈر بلاک ہیں جبکہ سرخ سیلنگ آرڈر بلاک ہیں۔[/caption]

سبز (Buying Order Block)یہاں خریداری کے آرڈر بلاکس ہیں جبکہ سرخ (Selling Order Block)فروخت کے آردڑ بلاکس ہیں ۔ اس چارٹ میں آپ دو قسم کے باکس دیکھ سکتے ہیں سبز اور سفید۔ سبز باکس وہ رینج بتارہے ہیں جہاں سے عموما قیمت باؤنس بیک کرتی ہے اور سپورٹ لیول کی طرح ہی کام کرتا ہے البتہ یہ اس سے زیادہ رینج کو کوور کرتا ہے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ماضی میں جب قیمت گر کر یہاں تک پہنچی ہے تو جو سیلنگ پریشر تھا اس کا سامنا بائینگ آرڈرز سے ہوا تھا اور اس کی وجہ سے قیمت یہاں سے واپس اوپر گئی تھی ۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آئندہ کیلئے بھی یہ امکان ہے کہ قیمت جب گر کر اس رینج تک پہنچے گی تو باؤنس بیک کرے گی۔ اس کی وجہ یہ ہوگی کہ جو ٹریڈرزچارٹس میں ان لیولز کا جائزہ لے چکے ہونگے انہوں نے یہاں خریداری کے آرڈز لگائے ہونگے۔

یہی اصول سرخ باکس پر بھی لاگو ہوگا جو فروخت کے پوائنٹس کی نشاندہی کرتا ہے کہ جب ماضی میں قیمت اس لیول تک پہنچی تھی تو متعدد فروخت کے آرڈز نے اس کو یہاں سے مڑ کر نیچے جانے پر مجبور کر دیا تھا اور زیادہ امکان اسی بات کا ہے کہ آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔

یہ بات قابل غور ہے کہ ہر سپورٹ ، ریزسٹنس ، ٹرینڈ اور آرڈر بلاک بالاخبر کبھی نہ کبھی ٹوٹ ہی جایا کرتے ہیں کیونکہ اگر ایسا نہ ہو تو پھرمارکیٹ ہمیشہ سائیڈ ویز ہی چلا کرے گی اور موو منٹ کم ہوتے ہوتے بالاخر ختم ہوجاتی ۔ مثال کے طور پر، اگر کسی نے بٹ کوائن $60,000 پر خریدا اور $71,000 پر بیچا، تو وہ اگلی بار $61,000 پر خریدنے کی کوشش کر یں گے تاکہ اگر قیمت دوبارہ $60,000 پر نہ آئی تو ان سے موقع مس نہ ہوجائے، پھر وہ $70,000 پر بیچنے کا ارادہ کر یں گےتاکہ قیمت واپس مڑنے سے پہلے فروخت کردیں ۔ یہ چیز قیمت کے اتار چڑھاؤ کو کم کرتا جائے گی اور بالآخر قیمت کی موومنٹ رک جائےگی۔ اس لئے ہر بلاک بالآخر ٹوٹ جاتا ہے، جو ایک نئے ٹرینڈ کی شروعات کی علامت ہوتی ہے ۔

آرڈر بلاکس کیوں اہم ہیں؟

آرڈر بلاکس اس لئے اہمیت رکھتے ہیں کہ کیونکہ یہ ہمیں اس بات کا ممکنہ اشارہ دیتے ہیں کہ یہاں سے قیمت سے پلٹنا ہے یا نہیں ۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی بڑا ادارہ کسی مخصوص پرائس لیول پر بڑی مقدار میں اسٹاک خریدتا ہے، تو وہ لیول ایک مضبوط سپورٹ بن جاتا ہے۔ اگر قیمت دوبارہ اس لیول تک پہنچتی ہے، تو دوسرے ٹریڈر اس بات کی امید کرتے ہیں کہ پرائس ا گر گری تو اس پوائنٹ سے واپس باؤنس بیک ہوسکتی ہے لہذا اس پوائنٹ پر خریداری کا موقع پیدا ہوتا ہے۔

اسی طرح، اگر کوئی بڑا ادارہ کسی مخصوص پرائس لیول پر بڑی مقدار میں فروخت کرتا ہے، تو وہ لیول ایک ریزسٹنس بن جاتا ہے۔ اگر قیمت دوبارہ اس لیول تک پہنچتی ہے، تو ٹریڈرز یہ توقع رکھتے ہیں کہ اب یہاں سے پرائس دوبارہ نیچے جائے گی یوں اس پوائنٹ پر فروخت کا موقع پیدا ہوتا ہے۔

آرڈر بلاکس ٹریڈرز کے لیے ایک قسم کا روڈ میپ فراہم کرتے ہیں کہ بڑے آرڈرز کہاں لگائے گئے تھے، اس سے یہ معلوم کرنے میں مدد ملتی ہے کہ آئندہ پرائس کی سپورٹ اور ریزسٹنس کس پوائنٹ پر ہونگی ۔اس کو جاننے سے نہ صرف ٹریڈنگ کے دوران بہتر اسٹریٹجک فیصلے کرنے کا فائدہ ہوتا ہے بلکہ بہتر طریقے سے رسک منیجمنٹ ہوسکتی ہے۔

چارٹ پر آرڈر بلاکس کو کیسے پہچانا جائے؟

سٹرانگ پرائس موومنٹ کے پوائنٹس معلوم کریں :

چارٹ پر ان پوائنٹس کی تلاش کریں جہاں قیمت میں تیزی سے اوپر یا نیچے کی جانب موومنٹ ہوئی ہو۔ یہ سٹرانگ موومنٹ عموماً مختلف اداروں کی جانب سے لگائے گئے بڑے آرڈرز کی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہے۔

کونسلیڈیشن ایریازتلاش کریں:

کسی سٹرانگ موومنٹ سے پہلے، قیمتیں اکثر کونسالیڈیشن یا سائیڈ ویز موو کرتی ہیں۔ یہ کونسالیڈیشن فیز وہ جگہ ہو سکتی ہے جہاں ادارے خاموشی سے اپنے آرڈرز لگاتے ہیں، لیکن ہر بارایسا ہو یہ لازمی نہیں ہے ۔

  1. [caption id="attachment_4495" align="alignnone" width="1564"] آرڈر بلاک میں ایکومولیشن[/caption]

والیوم چیک کریں :

ان کونسالیڈیشن کے فیززمیں زیادہ ٹریڈنگ والیوم بڑے کھلاڑیوں کی شمولیت کا اشارہ ہو سکتا ہے۔ جب والیوم میں اضافہ ہوتا ہے، تو یہ اکثراس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ اہم خرید و فروخت ہو رہی ہے۔ تاہم، یہ ہر بارباؤنس بیک کیلئے ایسا ہونا لازمی نہیں ہے۔

[caption id="attachment_4496" align="alignnone" width="1564"] Volume when bouncing from green order bloc[/caption]

پرائس ری ایکشن کا مشاہدہ کریں :

یہ دیکھیں کہ جب کہ قیمتیں دوبارہ ان لیولز پر آتی ہیں تو کیسا ری ایکشن ظاہر کرتی ہیں۔ اگر قیمتیں کسی مخصوص لیول سے بار بار اوپر کی طرف باؤنس کرتی ہیں تو یہ اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ یہاں خریداری کا آرڈر بلاک ہوسکتا ہے۔ اسی طرح قیمت کسی لیول سے بار بار نیچے کی جانب مڑ رہی ہو تو یہ اس بات کا اشارہ ہوسکتا ہے کہ یہاں فروخت کا آرڈر بلاک ہو۔

عملی مثال:سبزی منڈی کی تشبیہ

فرض کریں کہ سبزی منڈی میں ایک خاص اسٹال والا ہمیشہ تازہ سیب رکھتا ہے۔ ایک دن آپ دیکھتے ہیں کہ پھل فروش نے "تازہ سیب، محدود اسٹاک!" کا بڑا سا سائن لگا ہوا ہے اور خریداروں کی بھیڑ لگ گئی ہے ۔ اگلے ہفتے، آپ دوبارہ آتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ پھل فروش نے دوبارہ وہی سائن لگا دیا ہے اور ایک بار پھر لوگوں کا ہجوم خریداری کرنےدوڑ رہا ہے۔

ٹریڈنگ کی اصطلاح میں اس پھل فروش کااسٹال ایک آرڈر بلاک ہے۔پھل فروش (ایک بڑے ادارے کی طرح) اس مقام پراہم خریداری کی سرگرمی پیدا کرتا ہے اور خریدار (ٹریڈرز کی طرح) اس کو پہچانتے ہیں اور اسی طرح عمل کرتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ جب پھل فروش تازہ سیب کا سائن بورڈ لگاتا ہے، تو مطلب اب خریدنے کا وقت آ گیا ہے۔یہ طرز عمل ٹریڈنگ کی دنیا میں خریداری کے آرڈر بلاکس کے کام کے طریقہ کار کی مثال ہے ۔

اسی طرح، اگر ایک اور پھل فروش کے پاس سنتروں کی زیادہ مقدار ہے اور وہ جلدی بیچنے کے لئے قیمتیں کم کرتا ہے، تو آپ خریداری کی سرگرمی میں اضافہ دیکھیں گے۔اب جب اگلی بار آپ وہ کم قیمتیں دیکھیں گے، تو آپ کو ایک اوربھیڑ کی توقع ہو گی۔ یہ طرز عمل ٹریڈنگ کی دنیا میں فروخت کے آرڈر بلاکس کے کام کے طریقہ کار کی مثال ہے ۔

آرڈر بلاکس کا استعمال ٹریڈنگ میں کیسے کریں؟

یہاں تک آپ سمجھ چکے ہیں کہ آرڈر بلاکس کیا ہیں تو اب یہ سمجھیں کہ آپ انہیں اپنی ٹریڈنگ اسٹریٹجی میں کیسے استعمال کر سکتے ہیں:

انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس مقرر کرنا:

آرڈر بلاکس کو اپنی انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس مقرر کرنے کے لئے استعمال کریں۔ اگر آپ کسی خریداری آرڈر بلاک کو معلوم کرتے ہیں، تو آپ اپنا خریداری کا آرڈر اس لیول سے تھوڑا اوپر لگا سکتے ہیں ۔ اس کے برعکس، اگر آپ کسی فروخت آرڈر بلاک کو معلوم کر لیتے ہیں تو آپ اس لیول سے تھوڑا نیچے اپنا فروخت کاآرڈر لگا سکتے ہیں۔

رسک منیجمنٹ:

آرڈر بلاکس کو دیکھ کر آپ سٹاپ لوس کے لیولز سیٹ کرسکتے ہیں جو رسک منیجمنٹ میں آپ کی مدد کرے گا۔ مثال کے طور پر، اگر آپ آرڈر بلاک پر ایک بائینگ کرتے ہیں تو آپ ممکنہ نقصانات کو محدود کرنے کے لئے بلاک کے تھوڑا نیچے سٹاپ لاس لگا سکتے ہیں۔

ٹرینڈ کو کنفرم کرنا :

آرڈر بلاکس کو ٹرینڈز کی کنفرمیشن کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اگر پرائس اپ ٹرینڈ میں ہے اور آپ دیکھتے ہیں کہ پرائس بار بار بائینگ آرڈر بلاک سے باؤنس ہو رہی ہے، تو یہ اس بات کا اشارہ ہو سکتا ہے کہ یہ اپ ٹرینڈ مضبوط ہے اور جاری رہنے کا امکان ہے۔

بریک آؤٹ کے مواقع کی نشاندہی : کبھی کبھی، قیمت آرڈر بلاک سے بریک تھرو کر جاتی ہے۔ یہ بریک آؤٹ اس سمت میں سٹرانگ موومنٹ کا اشارہ دے سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر قیمت سیلنگ آرڈر بلاک کے اوپر بریک کرتی ہے، تو یہ ایک مضبوط بلش موو کا اشارہ دے سکتی ہے۔

اضافی معلومات: آرڈر بلاکس کے پیچھے کی میکینکس

آرڈر بلاکس کو مزید سمجھنے کے لئے، ان کے پیچھے کی میکینکس کو جاننا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ بڑے ادارے اپنے پورے آرڈر کو ایک ساتھ نہیں لگاتے؛ بلکہ، وہ اس کو پھیلانے کے لئے چھوٹے، مرحلہ وار آرڈرز لگاتے ہیں تاکہ مارکیٹ پر بڑا اثر نہ پڑے۔ اس عمل کو "آرڈر سلائسنگ" کہا جاتا ہے۔ چھوٹے، انکریمنٹل آرڈرز دے کر، وہ قیمت کو تیزی سے اوپر (جب خرید رہے ہوں) یا نیچے (جب بیچ رہے ہوں) جانے کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

یہ سلائسنگ آرڈر بلاکس کی تشکیل کا باعث بنتی ہے لیکن یہ سپورٹس یا ریزسٹنس نہیں بناتے کیونکہ یہ ادارے وقت کے ساتھ مخصوص قیمت کی سطح پر مستقل خرید یا فروخت کرتے ہیں۔ ریٹیل ٹریڈرز کے لئے، ان پیٹرنز کو پہنچاننا کسی خرانے کی تلاش کے دوران کوئی نشان پانے جیسا ہوسکتا ہے ۔ ہر ایک بلاک آپ کویہ قیمتی معلومات دیتا ہے کہ بڑے کھلاڑی اب دوبارہ کب میدان میں اترنے والے ہیں۔

ٹریڈرز کیلئے عملی اقدامات

ٹیکنیکل انڈیکیٹرز انالسز کے ٹولز استعمال کریں:

موونگ ایوریجز، آر ایس آئی (ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس) اور ایم اے سی ڈی (موونگ ایوریج کنورجنس ڈائیورجنس) جیسے ٹولز استعمال کریں تاکہ آپ کے آرڈر بلاک کا انالسز مزید پختہ ہو۔ یہ ٹولز آپ کو اضافی کنفرمیشن سگنلز فراہم کر سکتے ہیں۔

ڈیمو اکاؤنٹس پر پریکٹس کریں:

اپنی اصل رقم کے ساتھ آرڈر بلاک کی اسٹریٹجیز کو آزمانے سے قبل ڈیمو یا پیپر ٹریڈ اکاؤنٹ پر پریکٹس کریں۔ اس سے آپ کو بغیر کوئی مالی رسک کے آرڈر بلاکس کو پہچاننے اور ان پر کوئی ری ایکشن دینے میں مہارت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

ٹریڈنگ جرنل رکھیں:

اپنی ٹریڈنگ کے ریکارڈ کو تحریری شکل دیں، جن مقامات پر آپ نے آرڈر بلاکس کی نشاندہی کی اور ان کے جو نتائج برآمد ہوئے ان کو نوٹ کریں۔ وقت کے ساتھ، یہ جرنل آپ کی اسٹریٹجی اور قوت فیصلہ کو بہتربنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

نتیجہ

آرڈر بلاکس کسی خفیہ خرانے کے نقشوں کی طرح ہیں جو مارکیٹ میں بڑے کھلاڑیوں کی جانب سے چھوڑے گئے نشانات ہوتے ہیں ۔ ان کو پہچاننے کی مہارت حاصل کر کے، آپ زیادہ بہتر اور درست ٹریڈنگ کے فیصلے لے سکتے ہیں ۔ آرڈر بلاکس کو سمجھنا آپ کی فائنانشل مارکیٹس میں مزید مؤثر طریقے سے رہنمائی کر سکتا ہے۔

لہٰذا، جب بھی آپ پرائس چارٹ کو دیکھیں تو خرید و فروخت کی سرگرمی کے ان اہم پوائنٹس پر نظر رکھیں۔ یہ آپ کی ٹریڈنگ اسٹریٹجی کو کامیاب کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔ یاد رکھیں، ٹریڈنگ ایک فن ہونے کے ساتھ ایک سائنس بھی ہے ۔ آرڈر بلاکس کے کنسیپٹ میں مہارت حاصل کرکے آپ اپنی ٹریڈنگ کی مہارت کو نمایاں طور پر بہترکرسکتے ہیں ۔ اس لئے اس کو ٹریڈنگ ٹولز میں شامل کریں اورمارکیٹ موومنٹ کی بہتر طور پر پیش گوئی کر نے کے علاوہ رسک منیجمنٹ کرتے ہوئے آپ اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔


   
Quote
Share: